جمعیت علماء جموں کی مرکزی مجلس عاملہ وشوریٰ کا اہم اجلاس کل ہو گا

جمعہ 20 اپریل 2018 16:51

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اپریل2018ء) جمعیت علماء جموں کی مرکزی مجلس عاملہ وشوریٰ کا اہم اجلاس آج مورخہ21 اپریل کو راولپنڈی رائل پیلس ہوٹل نذد ایوب پارک طلب کر لیا گیا ہے پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا امتیاز صدیقی نے پارٹی قائد پیر محمد عتیق الرحمن کی وفات کے بعد اہم امور پر مشاورت کے لیے مسئلہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کے لیے اس اجلاس کو طلب کیا ہے اجلاس کی صدارت قائم مقام صدر خان عبدالقیوم خان کریں گیاس بات کا اعلان جمعیت علماء جموں وکشمیر کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا ملک شوکت قادری نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اس اہم اجلاس میں10اضلاع مہاجرین سمیت عاملہ وشوریٰ کے ممبران شرکت کریں گے ۔