تعلیم کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی کے منازل طے نہیں کر سکتی ‘ نذیر حسین شاہ

جمعہ اپریل 16:51

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2018ء) سکول ٹیچرز آرگنائزیشن کے مرکزی صدر سید نذیر حسین شاہ نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی کے منازل طے نہیں کر سکتی جن قوموں نے ترقی حاصل کی انہوں نے تعلیم کو ترجحی نمبر1پر رکھا ہے آزاد کشمیر کا لٹریسی ریٹ پاکستان سے بہتر ہے انہوں نے کہا کہ سکوارڈن لیڈر مسعود الحق شہید کالج باغ نے تعلیمی میدان میں جو کامیابیاں حاصل کی ہیں ان کی مثال نہیں ملتی جس کا سہرا ایم ڈی ادارہ حاجی عبدالطیف اور پرنسپل سیدہ فریحہ حسن گردیزی اور ان کے پورے سٹاف کو جاتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکوارڈن لیڈر مسعود الحق شہید کالج کی سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کی صدارت پروفیسر سردار کبر خان چغتائی نے کی پروگرام میں ریٹائرڈ ڈی ای او ز صدر معلمین ،اے ای اوز وریٹائرڈ معلمین ،معززین علاقہ خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب میں سابق ڈی ای اوراجہ ریاض خان،سردار اخلاق خان،سابق محتسب اعلیٰ سردار مختار خان،پرنسپل سردار سعید خان،پرنسپل سیدہ فریحہ حسن،اشراف خان،راجہ حلیم،آزاد گردیزی،چوہدری سلیم،چوہدری رزاق،سید نصیر گردیزی،طارق اسلم،راجہ فرید،سردار محمود،شریف مغل،سردار امتیاز خان،سردار حنیف،اسد خان،سردار خلیل،خالد گیلانی ،صدیق شاہ،خان شہزاد خان،ودیگر نے شرکت کی پروگرام میں تمام ریٹائرڈ آفیسران معلمین کو مہمان خصوصی رکھا گیا پروگرام میں کالج کے طلباء وطالبات نے رنگا رنگ پرگرامات پیش کر کے معززین سے خوب داد حاصل کی تقریری مقابلہ جات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات میں شیلڈ تقسیم کی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :