8 سال پرانے مقدمے کاپولیس ریکارڈ عدالت میں پیش نہ کرنے پر ڈی ایس پی لیگل کو شوکاز نوٹس

جمعہ 20 اپریل 2018 16:30

لاہور۔20 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) ماڈل ٹاون کچہری کی عدالت نے 8 سال پرانے مقدمے کاپولیس ریکارڈ عدالت میں پیش نہ کرنے پر ڈی ایس پی لیگل کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

جوڈیشل مجسٹریٹ افشاں سدرہ نے ڈی ایس پی لیگل لاہورکو شوکاز نوٹس جاری کیا۔عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ 8 سال پرانے جعلی چیک کے مقدمے کا ریکارڈ پیش نہیں کیا جارہا اور حکم دیا کہ ڈی ایس پی لیگل پولیس ریکارڈ کے ساتھ عدالت پیش ہوں۔آٹھ سال قبل جعلی چیک کا مقدمہ تھانہ وحدت کالونی میں درج کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :