سرگودھا، پاکستان کرکٹ الیون اور ڈپٹی کمشنر الیون کے مابین دوستانہ میچ کے انتظامات مکمل

جمعہ 20 اپریل 2018 16:30

سرگودھا۔20 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ 22 اپریل (کل) اتواردو بجے دوپہر پاکستان کرکٹ الیون اور ڈپٹی کمشنر الیون کے مابین دوستانہ میچ کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں جبکہ تماشائیوں کی سہولت کیلئے علیحدہ علیحدہ انکلوژرقائم کئے گئے ہیں ، اس ضمن میں انہوں نے سرگودہا سٹیڈیم کے جمنیزیم میں ایک اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں ڈی پی او سرگودہا سہیل چوہدری کے علاوہ دیگر اداروں کے متعلقہ افسران بھی موجود تھے ، ڈی سی نے کہا ہے کہ قومی سطح کا یہ میگا ایونٹ طویل عرصہ کے بعد منعقد ہو رہا ہے اور یہاں کے نوجوانوں اور کرکٹ کے شائقین کی دلچسپی بہت زیادہ ہے ، توقع کی جاتی ہے کہ سٹیڈیم میں دس سے چودہ ہزار شائقین کرکٹ شرکت کریںگے۔

متعلقہ عنوان :