راجہ حیدر علی خوش شکل ، خوش کردار ، بے باک اور جراتمند تھے، تحریک آزادی کیلئے بے پناہ خدمات ہیں، سردار مسعود خان

مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز عالمی ایوانوں تک بلند کرنا ہو گی، مودی کی لندن آمد پر کشمیریوں کی آواز کو دنیا تک پہنچنے پر فاروق حیدر سمیت ساری قیادت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، صدر آزاد کشمیر

جمعہ اپریل 16:50

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2018ء) صدر آزاد جموں وکشمیرسردار مسعود خان نے بطل حریت راجہ حیدر علی خان کی 52ویں برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راجہ حیدر خان بہت اوصاف کے مالک تھے خوش شکل ، خوش کردار ، بے باک اور جرات مند تھے اور سب سے بڑھکر غریبوں، بے یارومددگاروں کی بہت مدد کی ۔ انہوں نے کہا کہ راجہ حیدر علی کی تحریک آزادی کے لئے بے پناہ خدمات ہیں انہوں نے طالبعلمی میں مہاراجہ کے ظلم وستم کے آگے اور مہاراجہ کی مسلمانوں کو محکموم بناے کی کوششوں کے خلاف جدوجہد کی ۔

ان کی خدمات کو جتنا بھی خراج عقیدت پیش کریں وہ کم ہے۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے لوگ ان کی جدوجہد کو کو یاد رکھتے ہیں ۔ راجہ حیدر خان نے 1947سے قبل اور 1947کے بعد جدوجہد کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 1947کے بعد جمہوریت کے لئے انہوں نے جدوجہد کی اس وقت مسلم کانفرنس میں اختلاف تھے ۔انہوں نے تمام زعماء کے اعتماد کے ساتھ مسائل حل کئے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے عوام کی آزادی کا سفر ادھورا ہے ان کا سفر مکمل نہیں ہوااور یہ سفر مقبوضہ کشمیر کی بھارت سے آزادی پر مکمل ہوگا بھارت کی جنگی جارحیت ظلم وجبر کے باعث جموں میں اڑھائی لاکھ مسلمانو ں کو تہ و تیغ کیا اور اس وقت سے آج تک بھارتی فوج کی خون کی پیاس نہیں ختم ہوئی ہمیں بھارت کے خلاف راجہ حیدر خان کا شروع کیا ہوا سفر جاری رکھنا ہم پر ذمہ داری عائد کرتی ہے کہ ہم کشمیریوں کی آواز بلند کریں اورمقبوضہ کشمیر میں انہیں قتل کر کے مارا جارہا ہے ۔

8سالہ آصفہ کو بے حرمتی کے ساتھ بے دردی سے مارا گیا ۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام آزاد ی کے لئے شہادتیں دے رہے ہیں ان حالات میں اہل پاکستان اور آزاد کشمیر کی ذمہ داریاں دگنی ہو جاتی ہیں ہمیں مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز کو عالمی ایوانوں تک بلند کرنا ہوں گی تاکہ ان پر ظلم وستم بند ہوں اور انہیں آزادی ملے وزیر اعظم فاروق حیدر خان اور ساری قیادت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے مودی کی لندن آمد پر کشمیریوں کی آواز کو دنیا تک پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ راجہ حیدر علی میموریل سوسائٹی نے اسلاف کی قربانیوں کو زندہ رکھا ہوا ہے یہ خطہ نعمت ہے ۔ تقریب کے آخر میں سلیم چشتی نے دعا کرائی ۔