برطانیہ میں اتحاد واتفاق کیساتھ مودی کیخلاف تاریخ ساز احتجاجی مظاہرہ کرنے پر تارکین وطن کشمیری و پاکستانی مبارکباد کے مستحق ہیں، چودھری محمد یاسین

ریاستوں کے سربراہان کی کانفرنس ،انٹرنیشنل میڈیا کی موجودگی میں دنیا کو بتا دیا مودی کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگے ہیں ،سیکولر بھارت کا اصل چہرہ انتہائی بھیانک ہے، میڈیا سے گفتگو

جمعہ اپریل 16:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2018ء) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری محمد یاسین نے کہا ہے کہ برطانیہ میں کشمیریوں نے جس اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کر تے ہوئے مودی کے خلاف تاریخ ساز احتجاجی مظاہرہ کیا ہے اس پر تارکین وطن کشمیری و پاکستانی مبارکباد کے مستحق ہیںہمارے لیے یہ سنہرا موقع تھاہم نی53 ریاستوں کے سربراہان کی کانفرنس اور انٹرنیشنل میڈیا کی موجودگی میں دنیا کو بتا دیا کہ مودی کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں ،سیکولر بھارت کا اصل چہرہ انتہائی بھیانک ہے، ساری دنیا کی نظریں اس وقت لندن پر لگی ہوئیں تھیںاس وقت مظاہرین کامن ویلتھ کانفرنس کے باہر چند گز کے فاصلے پر اپنا احتجاج کر رہے تھے ،،مقبوضہ کشمیر میںہندوستان کے ظلم و ستم، بربریت اور انسانی حقوق کی پامالیوں کو دنیا کے سامنے لا کر دنیا کو یہ یاد کرایا کہ کشمیری 70 سال کے بعد بھی ابھی تک انصاف کے متلاشی ہیں اور اپنے حقوق کی مانگ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

مسئلہ کشمیر ایک حل طلب مسئلہ ہے اور بھارت نے جبر و تشدد کے ساتھ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے وہ آج یہاں برطانیہ کی4ہفتوں کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچنے پر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع تھا کہ آزاد کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین نے اپنے سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے تاریخ ساز احتجاجی مظاہرہ کیا اور اس مظاہرے میں برطانیہ اور یورپین ممالک میں رہنے والے کشمیری تارکین وطن کے علاوہ سکھ ،دلت اور دیگر کمیونیٹیز کے افراد نے شرکت کی اس مظاہرے کو بین الاقوامی میڈیا نے کور کیا اور پوری دنیا میں کشمیریوں کی آواز کو سنا گیا انہوں نے کہا کہ خاص کر دولت مشترکہ کانفرنس میں شرکت کیلہے آنے والے سربراہان تنازعہ کشمیر سے آگاہ ہو ئے انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی سرزمین پر بھارتی وزیراعظم نریندررمودی کے چہرے کو بینقاب کرنے پراور تاریخی مظاہرے کے ذریعے اقوام عالم تک کشمیریوں کی آواز پہنچا نے پر تمام لوگوں کے شکرگزار ہیں اس مظاہرے سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ بھارتی حکومت اب زیادہ عرصے تک کشمیر پر آپنا غاصبانہ قبضہ برقرار نہیں رکھ سکے گا انہوں نے کہا کہ ہم نے اس بات کا فیصلہ کر لیا ہے کہ مودی جہاں بھی جائے گا اسکے پیچھے جاہیں گے اور اسکو اس وقت تک چین سے نہیں رہنے دیں گے جب تک وہ مقبوضہ کشمیر سے آپنا غاصبانہ قبضہ ختم نہیں کر تا،انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی آزادی کی منزل قریب ہے ،جس قوم کے بچے ،بوڑھے اور خواتین اپنے حقوق کے لیے سرگرم ہوں اس قوم کو دنیا کی کوئی طاقت غلام نہیں رکھ سکتی انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی ۔