مقبوضہ کشمیر، احتجاجی مظاہروں کی قیادت سے روکنے کیلئے بھارتی پولیس نے یاسین ملک کو گرفتار کر لیا

جمعہ 20 اپریل 2018 16:50

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے ترجمان کی طرف سرینگر میں جاری بیان میں کہا گیا کہ بھارتی پولیس کی ایک پارٹی نے جمعہ کو صبح سویرے سرینگر کے علاقے مائسمہ میں واقع محمد یاسین ملک کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کرلیا ۔ترجمان نے کہا کہ محمد یاسین ملک کو کٹھوعہ میں کم عمر بچی آصفہ کی آبروریزی اور قتل کے المناک واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہروں کی قیادت سے روکنے کیلئے گرفتار کیا گیا۔ محمد یاسین کو گرفتاری کے بعد کوٹھی باغ تھانے میں منتقل کیا گیا۔