مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی افواج کے مظالم کی انتہاء ہو چکی ،عالمی برادری نوٹس لے ، ڈاکٹرمصطفی بشیر

بھارت ظلم وجبر کے ہتھکنڈے استعمال کرنے کے باوجود کشمیر ی عوام کے جذبہ آزاد ی کو ختم کرنے میں بری طرح ناکام ہورہا ہے، کشمیریوں کی قربانیاں عنقریب رنگ لائینگی، رکن آزاد کشمیر اسمبلی

جمعہ 20 اپریل 2018 16:50

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) آزاد جموںوکشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن ڈاکٹر مصطفی بشیر ایم ایل اے نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مسلح افواج کے مظالم کی انتہاء ہو چکی ہے عالمی برادری اس کا نوٹس لے ۔ بھارت ظلم وجبر کے ہتھکنڈے استعمال کرنے کے باوجود کشمیر ی عوام کے جذبہ آزاد ی کو ختم کرنے میں بری طرح ناکام ہورہا ہے ۔

کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور عنقریب مقبوضہ کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہو کر رہے گا۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ لندن میں تاریخ ساز مارچ سے کشمیری تارکین وطن نے مودی کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا ہے ۔ برٹش کشمیریوں نے اپنی سیاسی وابستگیوں سے با الاتر ہو کر اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کی آواز کو عالمی برادری تک پہنچایا ہے ۔

(جاری ہے)

امریکہ اور دیگر عالمی قوتوں کو مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی کشمیر قراردادوں کے مطابق جلد از جلد حل کرانا چاہیے بصورت دیگر دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان مسئلہ کشمیر کی موجودگی خطے کی تباہ وبربادی کا سبب بن سکتی ہے ۔ مصطفی بشیر ایم ایل اے نے باور کرایا کہ دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو انکے پیدائشی حق حق خودارادیت سے زیادہ دیر تک محروم نہیں رکھ سکتی ۔ مودی کی کامن ویلتھ کانفرنس آمد پر اس دفعہ برطانوی ہائوس آف لارڈز میں بھی مسئلہ کشمیر کے حل پر بات ہوئی جو کہ انتہائی خوش آئیند ہے ۔ مودی سرکاری کو نوشہ دیوار پڑھتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل اور مقبوضہ کشمیر میں رائے شماری کرانے کے لیے سنجیدگی دکھانی چاہیے ۔