سندھ ہائیکورٹ نے شہری خاتون ہما کو ہراساں کرنے سے متعلق ایس ایچ او نبی بخش کو نوٹس جاری کردیئے

جمعہ 20 اپریل 2018 17:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے خاتون ہما کو ہراساں کرنے سے متعلق ایس ایچ او نبی بخش کو نوٹس جاری کردیئے ہیں ۔جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں دو رکنی بین کے روبرو شہری خاتون ہما کو ہراساں کرنے سے متعلق ایس ایچ او تھانہ نبی بخش کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس اہلکاروں کے ظلم کی شکار خاتون شہری ہما نے اپنا موقف عدالت کو بتا دیا۔

(جاری ہے)

درخواستگزار نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ مجھے گزشتہ دنوں اے ایس ائی لبنی وومن صدر تھانہ نے گھر سے اٹھایا۔ اے ایس آئی لبنی نے مجھ پر تھانے میں تشدد کیا۔ اس کے بعد مجھے ایس ایس پی موچکو اصف رزاق کے گھر پر حبس بے جا میں رکھا۔ مجھے وہاں برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا۔ میرے ہاتھوں پر بلیڈ مارا گیا۔ اس کے بعد مجھے تھانہ بنی بخش کی حدود میں پھنک دیا گیا۔ وکیل مدعی عامر جمیل نے موقف اپنایا عدالتی حکم پر تھانہ نبی بخش نے ایف ائی ار درج کی۔ ایس ایچ او نبی بخش ملزمان سے سمجھوتہ کرنے پر زور دے رہا ہے۔ عدالت نے ایس ایچ او نبی بخش کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 27 مئی تک جواب طلب کر لیا۔