سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ 12مئی کی ازسرنوتحقیقات کے لیے ددائر درخواست کی سماعت ملتوی کردی

جمعہ 20 اپریل 2018 17:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ 12مئی کی ازسرنوتحقیقات کے لیے ددائر درخواست کی سماعت ملتوی کردی ہے ۔جمعہ کو سندھ ہائیکورٹ میں سانحہ 12 مئی 2007 کی ازسر نو تحقیقات کے لئے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔۔عدالت میں درخواست گزار اقبال کاظمی پیش نہیں ہوسکے۔۔عدالت نے درخواست گزار اقبال کاظمی کی عدم حاضری کے باعث درخواست پر مزید کارروائی ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ درخواست گزار اقبال کاظمی نے 12 سانحہ 12 مئی 2007 کی ازسر نو تحقیقات کے لئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے،جس میں انکی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ بانی ایم کیو ایم کے حکم پر 12 مئی 2007 کو کراچی میں قتل وغارت گری کا بازار گرم کیا گیا تھا، جس کے باعث 50 سے زائد افراد کو ایک دن میں قتل کردیا تھا۔۔لہذا سانحہ 12 مئی کی ازسرنو تحقیقات کے لئے لاجر بینچ تشکیل دیا جائے۔