کراچی ،سحرفاؤنڈیشن ٹرسٹ کے زیر اہتمامنیگلیریا کے سلسلے میں آگہی واک کا انعقاد

جمعہ 20 اپریل 2018 17:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) سحرفاؤنڈیشن ٹرسٹ کے زیر اہتمام نیگلیریا کے سلسلے میںکراچی یوتھ اسٹڈی سرکل کے اشتراک سے ہجرت کالونی میں صحت و آگہی مہم کے سلسلے میں ایک واک کا اہتمام کیاگیا ۔واک ہجرت کالونی کی مختلف گلیوں اور محلوں سے گزرتی ہوئی ٹینری روڈسے بوٹ بیسن پر اہتمام پذیر ہوئی ۔واک میں اسکولوں کے طلبہ واستاتذہ اور علاقے کے معززین نے بھی شرکت کی ۔

اس موقع پر نگلیریا ،ڈینگی ،ملیریا،ہیضہ کے حوالے سے اردواور سندھی میں ہینڈ بل تقسیم کئے گئے اور واک کے اہتمام پر ہجرت کالونی کی گلی اور گھر کے آنگن اوراطراف میں بہترین صفائی اور ستھرائی رکھنے والی طالبات کو شیلڈ دی گئی اور واک کے اختتام پر ڈینگی سے بچاؤ کے لئے مچھر دانی بھی تقسیم کی گئی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سحر کے چیئر مین افتخارغزالی نے کہاکہ گنجان آبادیوں میں صحت وصفائی کے حوالے اور بیماریوں سے احتیاطی تدابیر کا شعور بیدارکرانا ہما رامشن ہے ۔

کراچی یوتھ اسٹڈی سرکل کا اشتراک پر ان کے مشکو رہے ۔اس موقع انہوںنے کہاکہ کراچی کے مضافاتی آبادیوںمجاہد کالونی،مچھر کالونی،چھوٹا میدان،بزرٹا لائن میں آگہی کیمپ نیگلریا ،ڈینگی ،ملیریا کے حوالے سے لگائیں گے۔ جہاں ماہرین امراض بھی شرکت کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :