بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں ہر طرف خوف ودہشت کا ماحول قائم کر رکھا ہے‘جاوید میر

جمعہ 20 اپریل 2018 17:37

سری نگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما جاوید احمد میر نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ علاقے کے اطراف و اکناف میں خوف ودہشت کا ماحول قائم کر رکھا ہے اوربھارتی فورسز نے پرامن مظاہرین پر گولیوں، پیلٹوں ، پاوا شیلوں اور دیگر مہلک ہتھیاروں کا استعمال معمول بنا لیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جاوید احمد میر نے سرینگر اور بڈگام میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ علاقے اور بھارت کی جیلیں کشمیری نظر بندوں سے بھر رکھی ہیں۔

جاوید احمد میر نے کہا کہ مسرت عالم بٹ ، ڈاکٹر محمد قاسم، محمد شفیع شریعتی ، مظفر احمد ڈار، شبیر احمد شاہ ، نعیم احمد خان ،ظہور احمد شاہ وٹالی، شاہد الاسلام ، محمد الطاف شاہ، راجہ محراج الدین کلوال، پیر سیف ا?، ایاز اکبر ، غلام محمد بٹ اور دیگر نظر بندوں کو جیلوں میں طبی سمیت تمام بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیاہے جس کی وجہ سے ان کی حالت انتہائی ابتر ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

جاوید احمد میر نے کہا کہ بھارت کے مختلف شہروں اور جموں خطے کے علاقوںمیں انتہا پسند تنظیموں کے کارکنوں کی غنڈہ گردی عروج پر ہے جبکہ انہیں حکومت کی طرف سے مکمل تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔جاوید احمد میر نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ علاقے میںہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں۔