امی کو ریڈیو تھیراپی کے لیے لے جایا جا رہا ہے۔ مریم نواز نے تصاویر شئیر کر دیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 20 اپریل 2018 17:02

امی کو ریڈیو تھیراپی کے لیے لے جایا جا رہا ہے۔ مریم نواز نے تصاویر شئیر ..
لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 اپریل 2018ء) : سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں والدہ کی تصاویر شئیر کر دیں۔

(جاری ہے)

مریم نواز کا کہنا تھا کہ امی کو ریڈیو تھیراپی کے لیے لے جایا جا رہا ہے۔ زیادہ قے کی وجہ سے امی نہایت کمزور ہو گئی ہیں۔ بغیر سہارے کے چل پھر بھی نہیں سکتیں۔ ان کے لیے دعاؤں کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز اس وقت لندن میں موجود ہیں۔