بائکو پاکستان کا اپنی کامیابی کی خوشی منانے کیلئے صارفین کو پٹرول کی خریداری پر ڈسکائوننٹ دینے کا اعلان

جمعہ 20 اپریل 2018 17:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) بائکو ، پاکستان کی واحد عمودی طور پر مربوط آئل کمپنی نے پاکستان کا سب سے وسیع کیٹیلاٹک ریفارمر شروع کیا ہے جس کی بدولت کمپنی روزانہ 24 ہزار بیریل خام تیل صاف کرسکے گی، اور بائکو RON 92 پریمیم گیسولین کی پیداوار میں پانچ گنا اضافہ ہوگا۔ اس شاندار کامیابی کا جشن ہر پاکستانی کے ساتھ منانے کے لئے، بائیکو پوری قوم سے اپنی خوشی بانٹنے کے لئے ایک مہم شروع کر رہا ہے۔

تشہیری مہم بعنوان ’جشن مناؤ، دو روپے بچاؤ‘ با ئکوکے 321 ریٹیل آؤٹلیٹس پر شروع کردی گئی ہے۔ بائکو کی محدود مدتی پیشکش پٹرول کے صارفین کو ہر ایک لیٹر پر 2 روپے کی بچت پیش کر رہا ہے۔ صرف بائکو ایسی رعایت پیش کرسکتا ہے کیونکہ بائکو ہی اپنے ریٹیل صارفین کو اپنی مارکیٹنگ کے مارجن میں سے حصہ دینے کی صلاحیت رکھتا ہیپیشکش کا اعلان کرتے ہوئے بائکو کے وائس پریذیڈنٹ اسد اظہر صدیقی نے کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے کم از کم کوالٹی کا جو معیار مقررکیا گیا ہے ، 92 RON پرمیم کوالٹی گیسولین اس معیار پر پورا اترتا ہے۔

(جاری ہے)

بائکو نے اس اہم پیداوری ترقی کو منانے کے لئے اپنی اس کامیابی کو صارفین کے ساتھ بانٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان بھر میں قائم بائکو کے 321 ریٹیل آئوٹ لیٹس پر یہ پیشکش دستیاب ہوگی۔ اس مہم کے ساتھ ہم امید کرتے ہیں کہ ہمارے صارفین میں اضافہ ہوگا اور وہ ہمیں اپنی تمام ایندھن کی ضروریات کے لئے ترجیحی برانڈ کے طور پر دیکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :