فتح جنگ پولیس کی کارروائی ، پانچ ملزمان گرفتار ،2کلوگرام سے زائد چرس ،شراب اور اسلحہ برآمد کرلیا

جمعہ 20 اپریل 2018 17:58

فتح جنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) فتح جنگ پولیس نی ایک کارروائی کے دوران پانچ ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سی2کلوگرام سے زائد چرس ،شراب اور اسلحہ برآمد کرلیا ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ فتح جنگ پولیس نے ڈی پی او اٹک کی ہدایت پر منشیات کے خلاف مہم کے دوران فتح جنگ پویس نے ملزم بلا ل خان ولد محمدرسول قوم پٹھان سکنہ زیارت تالا ش تیمرگرہ حال ریلوے سٹیشن روڈ سے دوران جامہ تلاشی نصف کلو گرام چرس اعلیٰ کوالٹی جبکہ ملزم شوکت علی ولد لیاقت علی قوم پٹھان سکنہ کھرالہ کے قبضے سے 250گرام چرس برآمد کر کے دونوں ملزمان کے خلاف منیشات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کو اٹک جیل منتقل کر دیا ہے پولیس تھانہ قطبال نے ملزم قربان علی خان ولد صادق سکنہ قطبال سے 1300گرام،ملزم افتخار احمد ایک کین شراب برآمد کر لی جبکہ ملزم پرویز ولد ایوب سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

dst/mhn/ifa 1712