چکوال کے نئے ڈپٹی کمشنر غلام صغیر شاہد نے اپنے ذمہ داریاں سنبھال کر کام شروع کر دیا

جمعہ 20 اپریل 2018 17:58

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) ضلع چکوال کے نئے ڈپٹی کمشنر غلام صغیر شاہد نے اپنے ذمہ داریاں سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے ، غلام صغیر شاہد نے جمعہ کو بتایا کہ چکوال شہرمیں صفائی کی صورتحال کوبہتر بنانا تعلیم او رصحت کے شعبوں اور اعلیٰ کارکردگی میں بہتری لانا ، میری ترجیحات میں ہیں ۔وہ چکوال پریس کلب کے سینیئر عہدیداروں کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے جس میں چیئرمین خواجہ بابر سلیم محمود تمغہ امتیاز کی قیادت میں ان کے دفتر میں ملاقات کی ، وفد میں صدر ارشد محمود عباسی ، وائس چیئرمین خواجہ دانیال سلیم ، سیکرٹڑی جنرل محمد خان عاقل اور سیکرٹڑی فنانس عارف محمود کھوکھر شامل تھے ، ڈی سی غلام صغیر شاہد نے بتایا کہ ضلع چکوال بڑی تیزی سے ہر شعبہ میں ابھرتا ہوا پنجاب کا ایک بھر پور ضلع ہے اور اس میں ترقی کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے گا انہوں نے مزید بتایا کہ آئند ہ چند ماہ میں ضلع چکوال کی شرخ خواندگی کو 100فیصد کرنے کیلئے پنجاب حکومت نے جواہداف مقرر کئے ہیں ان پر تیزی سے عمل درآمد کرایا جائیگا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین چکوال پریس کلب خواجہ بابر سلیم محمود نے ڈی سی کو بتایا کہ چکوال پریس کلب ضلع کی تیز ترین انفارمیشن پوری دنیا کو فراہم کر رہا ہے اس وقت الیکٹرانکس ، پرنٹ اور سوشل میڈیا پر ضلع چکوال ایک کلک پر ہے ، اس موقع پر خواجہ بابر سلیم محمود نے اپنی دو کتابیں فٹ پاتھ سے چکوال پریس کلب تک اور سردار موتا سنگھ کے ریسٹ ہائوس سے عوامی حویلی تک ڈپٹی کمشنر کو پیش کیں ۔