ڈی پی او چوہدری ذوالفقار احمد نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا

جمعہ 20 اپریل 2018 17:58

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چوہدری ذوالفقار احمد نے جمعہ کو اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے ، چوہدری ذوالفقار احمد کا یہ ساتواں ضلع ہے جہاں پر وہ مختلف ذمہ داریاں ادا کر چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز چکوال پریس کلب کے وفد نے چیئرمین چکوال پریس کلب خواجہ بابر سلیم محمود کی قیادت میں ان کو چکوال آنے پر مبارکباد دی ، وفدمیں صدر ارشد محمود عباسی ، وائس چیئرمین خواجہ دانیال سلیم ، سیکرٹری جنرل محمد خان عاقل اور سیکرٹری فنانس عارف محمود کھوکھر شامل تھے ، اس موقع پر ڈی پی او نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ، امن وامان قائم رکھنا اور مظلوم کو انصاف کی فراہمی میری ترجیحات ہیں ، انہوں نے مزید بتایا کہ میرے پیش روح محمد ہارون جوئیہ نے عوام کی بہتری اور پولیس کی فلاح و بہبود کے جو اقدامات شروع کیے ہیں ان کو آگے بڑھایا جائے گا انہوں نے کہا کہ پولیس فورس کو اب عوام کا خادم بنایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب عارف نواز خان کے ویژن کو لے کر آگے چلاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :