لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد اکرم خان پنجاب کیریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے دوبارہ چیئرمین تعینات

جمعہ 20 اپریل 2018 17:58

لاہور۔20 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد اکرم خان کو پنجاب کیریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کا دوبارہ چیئرمین تعینات کر دیا گیا‘ وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا‘ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کے ممبران بھی تقرری کر دی گئی ہے‘ وائس چانسلر لاہور کالج فار وویمن یونیورسٹی ڈاکٹر عظمیٰ قریشی‘ پرنسپل گورنمنٹ جناح ڈگری کالج مزنگ لاہور ڈاکٹر طاہر سکندر ،سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر خالد حمید شیخ‘ وائس چانسلر انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر عمر سیف اور ڈائریکٹر ٹریننگ ایف سی کالج لاہور ڈاکٹر رخسانہ ضیاء کو ممبر تعینات کیا گیا ہے‘ پرنسپل ڈی پی ایس ماڈل ٹائون لاہور محمد عبدالنعیم خان‘ پرنسپل گورنمنٹ مسلم ہائی سکول ایمپریس روڈ ڈاکٹر رانا غلام محی الدین اور پرنسپل دی سٹی سکول راوی کیمپس‘ جوہر ٹائون رخسانہ طارق کو بھی بورڈ آف گورنرز کا ممبر تعینات کیا گیا ہے۔