بلیووہیل کے ذریعے مرنیوالوںکواسی گیم کے ذریعے عذاب دیاجائیگا،مصری دارالافتاء

اللہ رب العزت نے بنی آدم کی تکریم کی ہے لہذا انسان پر واجب ہے وہ اپنے لیے زندگی کا حق محفوظ رکھے،ڈاکٹر خالد

جمعہ 20 اپریل 2018 18:08

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) مصری دار الافتا میں شعبہ افتا کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر خالد عمران نے کہاہے کہ بلیو وہیل وڈیو گیم کے ذریعے خود کشی کا ارتکاب کرنے والے افراد گناہ کے مرتکب ہوئے اور قیامت کے روز انہیں اسی گیم کے ذریعے عذاب دیا جائے گا۔عرب ٹی وی سے بات چیت میں ڈاکٹر خالد نے باور کرایا کہ دار الافتا کے سامنے بلیو وہیل گیم سے متعلق اس وقت ایک بڑے خطرے کا انکشاف ہوا جب بڑی تعداد میں لوگوں نے اس حوالے سے شرعی حکم کا فتوی طلب کیا۔

(جاری ہے)

ہمارے علم میں بعض نوجوانوں کی خود کشی کے واقعات آئے جس کے بعد ہم نے اس گیم کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔انہون نے مزید کہا کہ اس گیم میں انسانی عزت نفس اور اس کے جسم کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اللہ رب العزت نے بنی آدم کی تکریم کی ہے لہذا انسان پر واجب ہے کہ وہ اپنے لیے زندگی کا حق محفوظ رکھے۔ڈاکٹر خالد نے کہا کہ اس کو کھیلنے والا گناہ گار ہو گا اور اس کے نتیجے میں خود کشی کرنے والے کے پاس کوئی جواز نہیں۔ انہوں نے بلیو وہیل وڈیو گیم کھیلنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے تمام لوگ یہ گیم کھیلنا بند کر دیں اور اللہ رب العزت سے سچی توبہ کریں۔

متعلقہ عنوان :