وارسا میں نازی قبضے کے خلاف یہودیوں کی مزاحمت کو 75 برس ہو گئے

خصوصی تقریبات منعقد، سائرن اور چرچ کی گھنٹیاں بجائی گئیں ،صدر آندرے کی مرکزی یادگاری تقریب میں شرکت

جمعہ 20 اپریل 2018 18:08

وارسا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) پولینڈ پر نازی قبضے کے دوران دارالحکومت وارسا میں یہودیوں کی طرف سے مزاحمت کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر خصوصی تقریبات کا اہتمام کیاگیا ۔

(جاری ہے)

جرمن ریڈیو کے مطابق اس موقع پر سائرن اور چرچ کی گھنٹیاں بجائی گئیں جبکہ عوام، سیاستدان اور نیوز اینکرز اپنے کپڑوں پر کاغذ سے بنے نرگس کے پھول لگائے پروگرام میں شریک ہوتے رہے جو اس بغاوت کے دوران مرنے والے یہودیوں کے لیے سوگ کی علامت بن چکے ہیں۔پولینڈ کے صدر آندرے ڈٴْوڈا نے ایک مرکزی یادگاری تقریب کی صدارت کی جس میں ان سینکڑوں یہودیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا جنہوں نے دوسری عالمی جنگ کے دوران 19 اپریل 1943ء کو نازی جرمنوں کے مسلح مزاحمت شروع کر دی تھی۔

متعلقہ عنوان :