نیپال میں مسافر طیارہ رن وے سے اتر گیا،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

طیارہ رن وے سے پھسل کر 100فٹ دورچلا گیا،تھوڑی دیر کے لیے بند ائیرپورٹ کو کلیئرنس ملنے پر کھول دیا گیا

جمعہ 20 اپریل 2018 18:08

ْکھٹمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) نیپال میں ملائیشیا کی ایک ایئرلائن کا ایک مسافر طیارہ ہوائی اڈے کے رن وے سے اتر گیا تاہم اس واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔ کھٹمنڈو ایئر پورٹ پر پیش آنے والے اس واقعے کے بعد بین الاقوامی مسافر پروازیں بحال ہو چکی ہیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ ملائیشیا کی ایک فضائی کمپنی مالِنڈو ایئر کے ایک مسافر طیارے کو پیش آیا۔

یہ طیارہ کھٹمنڈو سے اپنی پرواز شروع کرنے کے لیے رن وے پر ٹیکسی کر رہا تھا کہ پھسل کر رن وے سے اتر گیا اور کم از کم بھی 100 فٹ دور چلا گیا۔ طیارے میں اس وقت مسافروں اور عملے کے ارکان سمیت 139 افراد سوار تھے لیکن خوش قسمی سے ان میں سے کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔کھٹمنڈو کے تری بھوون انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ یہ مسافر پرواز ملائیشیا کے دارالحکومت کوآلالمپور کے لیے ٹیک آف کرنے والی تھی کہ طیارہ رن وے سے پھسل گیا، جس کے بعد نہ صرف یہ فلائٹ معطل کر دی گئی بلکہ ساتھ ہی اس ایئر پورٹ کو بھی عبوری طور پر تمام پروازوں کے لیے بند کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ایئر پورٹ انتظامیہ کے ترجمان پریم ناتھ ٹھاکر نے بتایا کہ ملکی دارالحکومت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے اس طیارے کے رن وے کے قریبی علاقے سے ہٹائے جانے کے بعد معمول کی مسافر پروازوں کے سلسلہ جمعے کی صبح سے بحال ہو چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :