نیویارک کی عدالت میں تین سابق امریکی فوجی کرائے کے قتل کے مجرم قرار

مذکورہ سابق فوجیوں نے یہ قتل ایک بین الاقوامی جرائم پیشہ گروہ کے سربراہ کے لیے کیا، عدالتی فیصلہ سنا دیا گیا

جمعہ 20 اپریل 2018 18:08

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) نیو یارک کی ایک عدالت نے تین سابق امریکی فوجیوں کو فلپائن میں ایک خاتون ریئل اسٹیٹ ایجنٹ کے قتل کے مجرم قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی کے مطابق ان سابق فوجیوں نے یہ قتل ایک بین الاقوامی جرائم پیشہ گروہ کے سربراہ کے لیے کیا، جس کا خیال تھا کہ اس خاتون نے زمین کے ایک معاہدے میں اس سے دغا بازی کی تھی۔ استغاثہ کے مطابق کرائے کے قاتلوں کے طور پر 2012 میں یہ قتل کرنے کے بعد یہ ملزمان واپس امریکا لوٹ آئے تھے۔ انہیں 2015 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان تینوں مجرموں کو عمر قید تک کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :