کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کو فی الفور تحلیل کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعہ اپریل 18:20

کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کو فی الفور تحلیل کرنے کے مطالبے کی قرارداد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2018ء) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کو فی الفور تحلیل کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی جس میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی نے کمیٹی نے کھلاڑیوں کی سلیکشن میں اقرباپروری اور سفارشی کلچر کو پرموٹ کیا ہے جبکہ اچھے اور فٹ کھلاڑیوں کو یکسر نظر انداز کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دورہ انگلینڈ کیلئے کمزور ترین ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید موقف اختیار کیا سلیکشن کمیٹی نے ایسے کھلاڑیوں کو نظر انداز کیا ہے جو ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھھی پرفارمس کا مظاہرہ کرچکے ہیں اور فٹنس ٹیسٹ بھی کر چکے ہیں لیکن ان کو ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا ۔لہذا یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ قومی کرکٹ کی سلیکشن کمیٹی کو فی الفور تحلیل کیا جائے اور میرٹ پر پورا اترنے والے کھلاڑیوں کو سکواڈ کا حصہ بنایا جائے۔