سندھ کے مختلف علاقوں میں گاڑیوں میں تصادم اور آتشزدگی سی10افرادجاں بحق ،ْ متعدد زخمی

جمعہ 20 اپریل 2018 18:29

کوٹری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) سندھ کے مختلف علاقوں میں گاڑیوں میں تصادم اور آتشزدگی سی10افرادجاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔کوٹری کے قریب سپر ہائی وے پردوگاڑیوں میں تصادم کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 2خواتین اور 2بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق اور3 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب لونی کوٹ 32 میل کے قریب کراچی سے حیدرآباد آنے والی تیز رفتار کار اوورٹیکنگ کرتے ہوئے سامنے چلنے والے پراڈوگاڑی میں جاگھسی جس کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔

حادثے کے باعث کار میں سوار کراچی کی شیخ فیملی سے تعلق رکھنے والی 2خواتین، 2 بچے اور 2مرد بری طرح جھلس کرموقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ پراڈوگاڑی میں سوار 3افراد بری طرح جھلس گئے۔اطلاع ملنے پر موٹر وے پولیس اورمتعلقہ تھانے کی پولیس بھی پہنچ گئی جس کے بعد فائربریگیڈ نے جائے وقوعہ پہنچ کر آگ پر قابوپایا۔ ایس ایچ او لونی کوٹ اسلم عقلانی بھی موقع پر پہنچے اور گاڑیوں کو کاٹ کر لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا۔