سندھ اسمبلی ،کپڑے لے کر اسمبلی آیا ہوں، یہیں رہوں گا،سیف الدین خالد

جمعہ 20 اپریل 2018 18:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) سندھ اسمبلی میں بجلی اور پانی کے مسئلے پر شورشرابا ہوا، رکن اسمبلی سیف الدین خالد نے پانی کی کمی کے خلاف اسمبلی میں رہنے کا اعلان کر دیا،کہا کپڑے لیکر آیا ہوں یہیں رہوں گا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر منظور وسان نے کہا کہ فنکشنل لیگ ایم کیوایم لندن کی طرح چلنا چاہتی ہے،جب بھی سچ کہتا ہوں تو مرچیں لگتی ہیں،سچ کڑوا لگتا ہے ، یہ بات سننا نہیں چاہتے ہیں۔

اس موقع پر دیگر اپوزیشن ارکان نے بھی پانی دو، پانی دو کے نعرے لگائے ۔فنکشنل لیگ ارکان نے کرسیوں پر چڑھ کر احتجاج کیا۔اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے اس موقع پر کہا کہ آپ نے اچھا ناچ لیا، جوتے لے کر ایوان کی کرسیوں پر چڑھ جاتے ہیں۔فنکشنل لیگ ارکان نے ایوان میں منظور وسان کے خلاف نعرے لگائے اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔