کراچی، جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے جناح ہسپتال سے گرفتار جعلی لیڈی ڈاکٹر کو مقدمے کی نقول فراہم کر دیں

جمعہ اپریل 18:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2018ء) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے جناح اسپتال سے گرفتار جعلی لیڈی ڈاکٹر کو مقدمے کی نقول فراہم کر دیں ۔ عدالت کی جانب سے ملزمہ پر 27 اپریل کو فرد جرم عائد کی جائے گی ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو جناح اسپتال سے گرفتار لیڈی ڈاکٹر کے خلاف دائر جعل سازی کے مقدمے پر سماعت ہوئی ۔ عدالت نے نامزد ملزمہ عائشہ کو مقدمے کی نقول فراہم کیں ۔

(جاری ہے)

عدالت کی جانب سے ملزمہ پر 27 اپریل کو فرد جرم عائد کی جائے گی ۔ واضح رہے کہ ملزمہ عائشہ کو پولیس نے جناح اسپتال کے گائنی وارڈ سے گرفتار کیا تھا ۔ ملزمہ سے تلاشی کے دوران بیگ سے جعلی ادویات برآمد کرنے کا دعوی کیا گیا تھا ۔ پولیس کے مطابق خاتون کے پاس لیڈی ہیلتھ وزیٹر کا کوئی سرٹیفکیٹ بھی نہیں ہے ۔ جبکہ ملزمہ غیر قانونی آپریشن میں ملوث ہونے کا شبہ بھی ظاہر کیا گیا تھا ۔ ملزمہ کے خلاف تھانہ ویمن میں مقدمات درج ہیں ۔