کراچی ، بھینس کالونی میں ڈیری فارم پر حملے میں جاں بحق شخص کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر احتجاج

جمعہ اپریل 18:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2018ء) کچھ دن قبل بھینس کالونی محمد شفیق ڈیری فارم پر مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں ایک شخص کی ہلاکت کے بعد پولیس تاحال ملزمان کی گرفتاری میں ناکام ہے اس سلسلے میں ڈیری فارم کے مالک محمد شفیق نے سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ڈیری فارم پر چار مسلح افراد نے گھس کر منشی رب نواز کو شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا اور ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے پولیس تاحال مذکورہ ملزمان کی گرفتاری میں ناکام ہے محمد شفیق نے آئی جی سندھ ، ڈی جی رینجرز سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ منشی رب نواز کو قتل کرنے والے ملزمان کی فوری گرفتاری کے اقدامات کرتے ہوئے ہمیں تحفظ فراہم کریں۔