سپیشل برانچ نے ایمر جنسی سروس 15کی کالز تک رسائی مانگ لی

جمعہ 20 اپریل 2018 18:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) سپیشل برانچ نے انسپکٹر جنرل پولیس سے ایمر جنسی سروس 15کی کالز تک رسائی مانگ لی جس کیلئے باضابطہ درخواست بھی ارسال کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ 15پر موصول ہونے والی اکثر کالز پر رسپانس نہیں دیا جاتا جس سے شکایات کا ازالہ نہیں ہوتا ۔ سپیشل برانچ کے مطابق اس رویے کی وجہ سے پولیس کے بارے میں درست تاثر نہیں پایا جاتا ۔ مزید کہا گیا ہے کہ بعض معاملات میں پولیس فریقین پر صلح کیلئے بھی دبائوڈالتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :