کرپشن کرنے کے الزام میں گرفتار رمضان سولنگی کو عدالت نے 28اپریل تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا

جمعہ 20 اپریل 2018 18:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) محکمہ بلدیات میں مبینہ طور پر کرپشن کرنے کے الزام میں گرفتار رمضان سولنگی کو عدالت نے 28اپریل تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ہے ۔جمعہ کو نیب کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کے پرسنل سیکرٹری رمضان سولنگی کو ایک بار پھر سے احتساب عدالت کے منتظم جج کے روبرو پیش کیا گیا۔

نیب کے تفتیشی افسر نے عدالت میں موقف اپنایا کے ملزم محکمہ بلدیات میں کرپشن کرنے والے گینگ کا اہم کارندہ ہے ملزم سے مزید تفتیش کرنی جس کے بعد محکمہ بلدیات میں کرپشن سے متعلق اہم انکشافات متوقع ہیں لہذا ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہیں۔ عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا کومنظور کرتے ہوئے ملزم کو 28 اپریل تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا نیب حکام کے مطابق ملزم کو دو روز قبل سندھ سیکریٹریٹ اسکے دفتر سے گرفتار کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ملزم کے قبضے سے بڑی مقدار میں رقم،قیمتی اشیا،پرائز بانڈز سونا برآمد ہوا ہے۔ملزم کئی دہائیوں سے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کا پرسنل سیکریٹری کے عہدے پر تعینات ہے ۔ملزم ڈی ایم سیز ، یو سیز سے ماہانہ رشوت جمع کرتا تھا ۔ملزم کو لوکل گورنمنٹ آفیسر قمر جاوید کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ہے ۔ملزم قمر جاوید کو چارروز قبل نیب نے گرفتار کیا تھا ۔ملزم قمر جاوید جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہے۔

متعلقہ عنوان :