چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا دورہ چارسدہ ، ورکرکرویلفیئر بورڈ کے اساتذہ سے ملاقات، انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی

جمعہ 20 اپریل 2018 18:57

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا دورہ چارسدہ ، ورکرکرویلفیئر بورڈ کے اساتذہ ..
چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی دورہ چارسدہ کے موقع پر ورکرکرویلفئیر بورڈ کے اساتذہ سے ملاقات اور انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی دورہ چارسدہ کے موقع پر چارسدہ ہیڈ کواٹر ہسپتال میں ورکر ویلفئیر بورڈ کے ملازمین نے کہا کہ ہائی کورٹ کی جانب سے پختون خوا میں ورکرز ویلفئیر بورڈ کے تین ہزار ملازمین مستقل کرنے کا فیصلہ دیا گیا ہے اورصوبائی حکومت نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی ہے چیف جسٹس نے ان سے ملاقات کرکے انصاف کی یقین دھانی کرائے قبل ازیں ورکرز ویلفئیر بورڈ کے اساتذہ نے چیف جسٹس کی آمد پر انصاف دو کے نعرے لگائے۔