سیف الدین خالد نے یرغمال بنا کر ایوان کی بے حرمتی کی ہے ،آغا سراج درانی

ان کا اس طرح ایوان میں دھرنا دینا خلاف قانون ہے جس پر انکے خلاف کارروائی ہوسکتی ہے ،اسپیکر سندھ اسمبلی

جمعہ 20 اپریل 2018 19:04

سیف الدین خالد نے یرغمال بنا کر ایوان کی بے حرمتی کی ہے ،آغا سراج درانی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے منحرف رکن سندھ اسمبلی سیف الدین خالد نے ایوان کو یرغمال بنایا ہے سیف الدین خالد نے ایوان کی بے حرمتی کی ہے انہیں ہاؤس سے فوری باہر نکلنا چاہیے۔ اسپیکر سندھ اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کررہے تھے۔ اسپیکر آغا سراج درانی نے کہا کہ اجلاس ملتوی ہونے کے بعد کوئی رکن ایوان میں نہیں بیٹھ سکتا۔

(جاری ہے)

ان کا اس طرح ایوان میں دھرنا دینا خلاف قانون ہے جس پر انکے خلاف کارروائی ہوسکتی ہے انہوں نے کہا کہ ان کے سیف الدین خالد کے کچھ لوگوں سے میرا رابطہ ہوا ہے ان سے کہا ہے کہ وہ اپنے رکن کو آکر سنبھالیں اگر یہ انتہا پر گئے تو انکے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس بھیجوں گا اور سیف الدین خالد کے خلاف ایکشن ہوسکتا ہے اسپیکر سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ گن پوائنٹ پر کسی کی بات نہیں سنوں گا ایوان کو قانون کے مطابق چلاؤنگا۔