صوبہ کی ترقی وخوشحالی میں اقلیتی برادری کا کردار اہم ہے ، گورنر سندھ
جمعہ 20 اپریل 2018 19:19
(جاری ہے)
ملاقات میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ ، صوبہ کی ترقی و خوشحالی میں اقلیتی برادری کے کردار ، سماجی شعبہ ، قومی ترقی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی میں اقلیتی برادری کی خدمات سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ صوبہ میں اقلیتی برادری کو مکمل مذہبی آزادی، سماجی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی میں ترقی کے یکساں مواقع حاصل ہیں جبکہ ترقیاتی کاموں میں ان کی زیادہ سے زیادہ شمولیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے، صوبہ کی ترقی وخوشحالی میں اقلیتی برادری کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، حکومت پاکستان کو عالمی معاشی نقشہ پر نمایاں مقام دلانے کے لئے پر عزم ہے اس ضمن میں اقلیتی برادری کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب برداشت کے رویہ کے فروغ کا درس دیتے ہیں ہمیں بھی معاشرہ میںعدم برداشت کے رویہ کے خاتمہ کے لئے کام کرنا ہوگا ، عدم برداشت کے رویہ نے معاشرہ میں بگاڑ پیدا کیا جس سے خرابیوں نے جنم لیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاق کے تعاون سے صوبہ کے متعدداضلاع میں ترقیاتی منصوبے شروع کردیئے گئے ہیں ، ان منصوبوں میں اقلیتی برادری کے علاقوں کو بھی بھرپور طریقہ سے شامل کیا گیا ہے ، ٹھٹھہ میں ہیلتھ کارڈ ز کی تقسیم میں تمام اکائیوں کی شمولیت کو یقینی بنایا گیا ہے جو کہ موجودہ حکومت کا وژن بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ سمیت پورے پاکستان میں اقلیتی برادری کو پارلیمنٹ ،عدلیہ ، انتظامیہ ، سماجی، معاشی اور اقتصادی شعبوں میں مناسب نمائندگی حاصل ہے ، اقلیتی برادری سے وابستہ افراد پارلیمنٹ میں قانون سازی میں بھی بھرپور حصہ لے رہے ہیں جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان میں بلا تفریق تمام اکائیوں کو یکساں مواقع حاصل ہیں ۔ ملاقات میں شام سندر ایڈوانی نے گورنرسندھ کو بتایا کہ اقلیتی برادری صوبہ کی ترقی و خوشحالی میں بھرپور انداز میں کام کررہی ہے ، قومی جذبہ سے سرشار اقلیتی برادری پاکستان کو عالمی معاشی نقشہ پر نمایاں مقام دلانے کے لئے بھرپور خدمات انجام دے رہی ہے اس ضمن میں مذہبی تہواروں میں پاکستان کی سلامتی ، استحکام اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیہ تقریبات کا اہتما م بھی کیا جا تا ہے جو ان کی وطن سے محبت کا والہانہ اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے اقدامات کے باعث اقلیتی برادری کے افراد کو بھی معیار زندگی بلند کرنے اور روزگار کے مواقعوں کی دستیابی سے غربت کے خاتمہ میں مدد مل رہی ہے اس ضمن میں سرکاری ملازمتوں میں اقلیتوں کے لئے مختص 5 فیصد کوٹہ پر عملدرآمد سے مزید بہتری یقینی ہے ۔ گورنرسندھ نے کہا کہ وہ اس ضمن میں وفاقی حکومت سے بات کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.