آئیسکو نے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

جمعہ 20 اپریل 2018 19:19

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ آئیسکو ترجمان کے مطابق (آج) ہفتہ کو صبح 08:00 بجے تا دن 18:00 بجے تک راولپنڈی ٰIII- طہماسم آباد، اے پی ایچ ایس، پی اے ایف، جیل پارک فیڈرز، صبح10:00 بجے تا دن 16:00 بجے تک این آئی ایچ، جی/سٹی بحریہ ٹائون ، بھارہ کہو فیڈرز، صبح10:00 بجے تادن 14:00 بجے تک غوری ، ہرو فیڈرز، ، صبح09:00 بجے تادن 16:00 بجے تک صدیق شہید فیڈرز، ، صبح 08:00 بجے تادن 17:00 بجے تک غور غشتی ٖفیڈرز، صبح09:00 بجے تادن 14:00 بجے تک کھنہ روڈ، کے آر ایل، کھنہ II-، ترلائی ، اقبال ٹائون ، دھرابی ، دھمیال II-، 502ورکشاپ، اڈیالہ، کلیال، دھمیال 1-، ٹھلیاں، دھمیال 2- فیڈرز، صبح09:30 بجے تادن 15:00 بجے تک جرموٹ فیڈرز، صبح09:00 بجے تادن 13:00 بجے تک راجہ آباد فیڈرز، ، صبح10:00 بجے تادن 14:30 بجے تک حیدر روڈ، اے ایف آئی سی، مال روڈ، سر سید روڈ فیڈرز، ، صبح09:00 بجے تادن 15:30 بجے تک دینہ1-(بکرالہ)فیڈرز، ، ، صبح10:00 بجے تادن 12:00 بجے تک E-7فیڈرز اورگردونواح کی بجلی بند رہے گی۔

(جاری ہے)

مزید برآں مورخہ20 اپریل صبح 06:00بجے تا مورخہ 21اپریل 23:55بجے تک ،132KV نیشنل پولیس فائونڈیشن گرڈ اسٹیشن پر متبادل ذرائع سے بجلی کی سپلائی جاری رہے گی تاہم ضرورت کے مطابق لوڈ مینجمنٹ کی جا سکتی ہے۔ آئیسکو اپنے معزز صارفین سے بجلی کی سپلائی کے دوران پیش آنے والے اس تعطل پر معذرت خواہ ہے۔کام مقررہ وقت سے قبل مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ وقت سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔