یو این ڈی پی اور ڈبلیو ایف پی کے اشتراک سے بلوچستان اور فاٹا میں چائنا سائوتھ۔سائوتھ کوآپریشن فنڈ کی اختتامی تقریب 23 اپریل کو ہو گی

جمعہ اپریل 19:29

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2018ء) اقوام متحدہ ڈویلپمنٹ پروگرام (یو این ڈی پی) اور ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) کے اشتراک سے بلوچستان اور فاٹا میں چائنا سائوتھ۔سائوتھ کوآپریشن فنڈ کی اختتامی تقریب 23 اپریل کو اسلام آباد میں منعقد ہو گی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ،، چینی سفارتخانہ کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن لیجیان ژائو، ایڈیشنل سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن حنیف اورکزئی اور یو این ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر نیل بھونی، ڈبلیو ایف پی پاکستان کے قائم مقام کنٹری نمائندہ، کھترین گھوس، کنٹری ڈائریکٹر یو این ڈی پی اگناسیو آرتازہ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا سکندر قیوم اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری بلوچستان نصیب اللہ خان تقریب میں شرکت کریں گے۔