جمعیت علماء اسلام کی مجلس شوری کا اجلاس کل ہوگا

عالمی قوتوں کی جانب سے عالم اسلام خصوصا عرب ممالک میں خون کی ہولی کھیل کر اپنا اثرو سوخ بڑھانا ہے اور پوری انسانیت کے خون سے کھیلا جا رہا ہے، سید سراج شاہ امروٹی

جمعہ 20 اپریل 2018 19:38

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) عالمی قوتوں کی جانب سے عالم اسلام خصوصا عرب ممالک میں خون کی ہولی کھیل کر اپنا اثرو سوخ بڑھانا ہے اور پوری انسانیت کے خون سے کھیلا جا رہا ہے عالمی قوتیںاگر انسانیت کو بچانا چاہتی ہے تو شام فلسطین ،کشمیر اور دیگر مقامات پر خونریزی ختم کرنے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیںسید سراج شاہ امروٹی جمعیت علماء اسلام کی مجلس شوری کا اجلاس 21اپریل کو منزل گاہ میں ہو گا تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام سندھ کے نائب صدر اور درگاہ امروٹ شریف سجادہ نشین سید سراج شاہ امروٹی نے کہا ہے کہ عالمی قوتیںعالم اسلام بالخصوص عرب ممالک میں خون کی ہو لی کھیل کر اپنا اثروسوخ بڑھانے میں مصروف ہیںاور فاسفورس بم برسا کر انسانیت کی تذلیل کررہے ہیںاگر عالمی قوتیںخصوصن امریکا اور روس اگر انسانیت کے ہمدرد ہیںتو برما ،فلسطین ،شام کشمیر اور دیگر مقامات پر خون کا کھیل بندکرانے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹالانی ہائوس جیکب آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری ،مولانا عبدالجبارند ،مولانا عابد ابڑو،حافظ احسان چاچڑاوردیگر موجود تھے سراج شاہ امروٹی نے کہا کہ شام میں امریکا اور روس فلسطین میں اسرائیل ،برما میں بدھ مت کے پیروکارانسانیت سوز ظلم کرکے مسلمانوں کی نسل کشی کررہے ہیںانہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل ملک کی بڑی پارلیمانی قعت بن کر ابھرے گی اور امت مسلمہ کی صحیح ترجمانی کے لئے میدان میں آئی ہے اب پورے ملک کی طرح سندھ میں بھی مظبوظ ہوکر سامنے آئے گی فرقہ واریت اور بھائچارے کے قیام کے لئے عملی کردار ادا کرے گی دوسری جانب جے یو آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ راشد سومرونے کہا ہے کہ جے یو آئی سندھ کی مجلس شوری ،تمام اضلاع کے ضلعی صدور۔

(جاری ہے)

جنرل سیکریٹریز کا اہم اجلاس 21اپریل کو صوبائی امیر مولانا عبدالصمد ہالیجوی کی صدارت میں منزل گا ہ سکھر میں ہو گا اجلاس میں ملکی صوبائی اور عام انتخابات کے سلسلے میں تفصیلی غور کیا جائے گااور اہم فیصلے کئے جائیں گے جیکب آباد سے ڈاکٹر اے جی انصاری کی قیادت میں وفد شرکت کرے گا۔