ایوان ِ دانش نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے زیر اہتمام ایک شام ِ ملاقات کل ہوگی

جمعہ اپریل 19:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2018ء)ایوان ِ دانش نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے زیر اہتمام ایک شام ِ ملاقات 22اپریل بروز اتوار شام 5بجے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقد ہو رہی ہے جس کی صدارت اختر وقار عظیم کریں گے جبکہ مہمان خصوصی ایوب خاور ہوں گے ، پروفیسر احسان اکبر ، علی اکبر عباس ، نثار ناسک ، قیصر نقی امام ، انعام الحق جاوید ، حمید شاہد پروفیسر محمد شناز ر اور شاہد مسعود اظہار ِ خیال کریں گے ۔ نظامت کے فرائض شکیل اخترؔ انجام دیں گے ۔۔۔۔