ایک سال کے دوران ہنڈا اٹلس کارز پاکستان لمیٹد ( ایچ ا ے سی پی ایل) کی تیار کردہ گاڑیوں کی فروخت 50 ہزار یونٹس سے تجاوز

جمعہ 20 اپریل 2018 19:55

ایک سال کے دوران ہنڈا اٹلس کارز پاکستان لمیٹد ( ایچ ا ے سی پی ایل) کی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) ایک سال کے دوران ہنڈا اٹلس کارز پاکستان لمیٹد ( ایچ ا ے سی پی ایل) کی تیاری کردہ گاڑیوں کی فروخت 50 ہزار یونٹس سے تجاوز کرگئی۔ ہنڈا اٹلس کارس پاکستان لمیٹڈکے صدر اور سی ای او ہیرونوبویوشی مورا نے کہا ہے کہ یکم اپریل 2017ئ سے لے کر 31مارچ 2018ئ کے دوران کمپنی کی تیارکردہ گاڑیوں کی فروخت 50ہزار 100 یونٹس تک پہنچ گئی جو ریکارڈ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سال 2017-18ئ کمپنی کے لئے ایک تاریخی سال رہا ہے جس کے دوران کمپنی کی تیار کردہ سوک کاروں کی فروخت 20ہزار 92 یونٹس تک بڑھ گئی جبکہ سٹی کاروں کی فروخت کا حجم بھی 20ہزار 886یونٹس تک پہنچ گیا اور کمپنی کی تیاری کردہ کاروں کی مجموعی فروخت 50ہزار یونٹس سے تجاوز کرگئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک سال کے دوران فروخت کا ریکارڈ قائم کرنے پر کمپنی کے ورکرز اور انتظامیہ کی کارکردگی قابل تحسین ہے۔

متعلقہ عنوان :