نیویارک کے سابق میئرریوڑی جیولیانی ٹرمپ کی ذاتی قانونی ٹیم میں شامل

جمعہ 20 اپریل 2018 19:58

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) نیویارک کے سابق میئرریوڑی جیولیانی صدرڈونلڈٹرمپ کی ذاتی قانونی ٹیم میں شامل ہورہے ہیں ،یہ اعلان ٹرمپ کے وکیل جے سیکیولونے گزشتہ روزکیا۔

(جاری ہے)

وفاقی ایجنٹوں کاطویل عرصے تک ٹرمپ کے وکیل رہنے اوالے مائیکل کوہن کے دفاتراوررہائش گاہ پرچھاپے مارنے کے ایک ہفتے بعدپسکیولونے صدرکوکئی جانب سے ابھرتے ہوئے چینلجزسے محفوظ بنانے والی فورس کومضبوط کرنے کی کوشش کی ۔

صدرنے کہاکہ ریوڈی عظیم ہیں ،وہ طویل عرصے سے میرے دوست ہیں اوروہ ملک کی بہتری کیلئے اس معاملے کوجلدحل کرناچاہتے ہیں ،یہ بات سیکیولونے ایک بیان میں بتائی۔ سیکیولونے کہاکہ جیولیانی جو1994ء سے 2001ء تک نیویارک سٹی کے میئررہے تھے نے اس اہم معاملے میں مددفراہم کرنے کاموقع ملنے پرصدرکوخراج تحسین پیش کیاہے۔

متعلقہ عنوان :