ہری پور:تیس سالہ نوجوان نے گلہ میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی

ایک سال قبل شادی ہوئی تھی لاش ورثاء کے حوالہ کر دی گی، نوجوان کا زہنی توازن خراب ہو گیا تھا اہل خانہ

جمعہ 20 اپریل 2018 20:04

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) تیس سالہ نوجوان نے گلہ میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی لاش ورثاء کے حوالہ کر دی گی نوجوان کا زہنی توازن خراب ہو گیا تھا اہل خانہ کو موقف زرائع کے مطابق گزشتہ روز کوٹ نجیب اللہ کے رہائشی تیس سالہ نوجوان سعید احمد نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر خود کو کمرے میںبند کرکے گلہ میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی پولیس نے اطلاع پاکر لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا جہاں بعد ازاں لاش کو تدفین کے لیے ورثاء کے حوالہ کر دیا گیا زرائع نے بتایا ہے کہ نوجوان کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی جبکہ اہل خانہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ نوجوان کا زہنی تواز ن خراب ہو چکا تھا پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید دریافت شروع کر دی ہے

متعلقہ عنوان :