ہری پور:اربوں کے ترقیاتی کاموں کے دعوے بے سود، لاکھوں لوگ کل بھی مضر صحت گندہ پانی پینے پر مجبور

جمعہ 20 اپریل 2018 20:04

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) اربوں کے ترقیاتی کاموں کے دعوے لاکھوں لوگ کل بھی مضر صحت گندہ پانی پینے پر مجبور، پانی کی پائپ لائینں ڈالے 60 سال سے زائد عرصہ گزر گیا جا بجا پھٹی ٹوٹی پائپ لائنوں کے زریعے غلاظت پانی میں شامل ہو کر گھروں اور کاروباری مراکز تک جارہی ہیں پانی پینے سے خطرناک بیماریاں جہنم لے رہی ہیں کوئی پرسان حال نہیں ضلع ہری پور میں پچھلے 5سالوں کے دوران اربوں کے ترقیاتی کاموں کے دعوے ہور ہے ہیں مگر آج بھی بنیادی ضروریات زندگی پوری طرح میسر نہیں پانی کی پائپ لائنی بوسیدہ ہو چکی ہیں اور جگہ جگہ سے پھٹی گئی ہیں جس کے زریعے گندگی غلاظت کیڑے مکوڑے پانی میں شامل ہو کر عوام تک پہنچ رہے ہیں پانی پینے والے خطرناک بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں عوام پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ گلیوں نالیوں سے زیادہ صاف پانی کی ضرورت ہیں اس طرف کیوں نہیں توجہ دی گئی عوام نے مطالبہ کیا کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں

متعلقہ عنوان :