سول ہسپتال دکی میں پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کا کثیر تعداد میں اپنے مطالبات کے حق میں اور ڈی ایچ او دکی کے خلاف مظاہرہ

جمعہ 20 اپریل 2018 20:08

دکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) سول ہسپتال دکی میں پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر راز محمد لونی جنرل سیکرٹری عبدالعظیم ترین عبدالغفار شادوزئی ، عبیداللہ ناصر ، سلطان محمد زرکون، عطا محمد لونی اور دیگر نے کثیر تعداد میں اپنے مطالبات کے حق میں اور ڈی ایچ او دکی کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہمارا ضلع نیا ضلع بنا اور جب یہاں ڈی ایچ او تعینات ہوئے تو ہم نے انکو ویلکم پارٹی دی اور انکو ہسپتال کے حوالے سے درپیش اہم مسائل سے اگاہ کردیا۔

لیکن کئی مہینے گزرنے کے باوجود حالت وہی کی وہی ہے۔ انہون نے اپنے مسائل اور مطالبات کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کا سب سے اہم مسئلہ گائینی وارڈ کا ہے جس پر کئی سالون سے ریٹائر ایک ملازم نے قبضہ کر رکھا ہوا ہے ڈیلیوری کے کیسز میں گائینی وارڈ ہی مین ایل ایچ ویز سٹاف نرسز یا لیڈی ڈاکٹر مریض کا معائینہ و علاج کرتی ہیں لیکن ہمارا گائینی وارڈ ہی قبضہ ہے اور ڈی ایچ او بھی انہی لوگون کی بگل میں بیٹھے ہیں۔

(جاری ہے)

انہون نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کوئی لیڈی ڈاکٹر موجود نہیں اور جب ہم غریب عوام کی سہولت کیلئے کسی ایل ایچ وی کا ٹرانسفر دوسرے علاقوں سے دکی کرواتے ہیں تو انکو بھگا دیا جاتا ہے کیونکہ اگر ایل ایچ وی یہان بیتھ کر ڈیوٹی کریگی تو انکو گائینی وارڈ خالی کروانا پڑیگا۔ اس مسئلے کے حوالے سے ہم نے ڈی سی، ڈی ایچ او سمیت ڈائریکٹر ہیلتھ اور سیکرٹری ہیلتھ کو بھی اگاہ کیا تھا جس پر سیکرٹری ہیلتھ نے ڈی سی اور دی ایچ او سے ایک ہفتے کے اندر رپورٹ طلب کی تھی لیکن ڈی ایچ او اس معاملے مین راہ فرار اختیار کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ جو سخص گائینی وارڈ پر قابض ہے وہ ویلینٹئر ہے یہ شخص ڈی ایچ او کیلئے لین دین کر کے پیسے کماتا ہے ۔

چیف سیکرٹری کے احکامات ہین کہ ویلینٹئیر شخص کو پولیو میں ملوث نہ کیا جائے لیکن چیف سیکرٹری کے احکامات کو ہوا میں اڑاتے ہوئے یہاں ایک ویلینٹئیر شخص کو پولیو کا فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔ یہ شخص ڈی ایچ او کیساتھ ملکر مختلف میزل اور پولیو ٹیمون کی مد میں پیسے ہڑپ رہا ہے ہم پولیو اپنے خرچے پر کر رہے ہیں کئی گاڈیون کے کرائے اور موٹرسائیکل کے فیول فنڈ ہڑپ لئے گئے ہیں ہمارے پورے ضلع میں ٹوٹل چا یا پانچ ڈاکٹرز ہین باقی تمام ڈسپنسریز اور بی ایچ یوز میں ہم پیرامیڈیکس مریضوں کا علاج کرتے ہین لیکن ہمیں 8 مہینوں سے ادویات فراہم نہیں کی گئی ادویات کہاں جارہی ہیں کسی کو پتہ نہیں ۔

ڈبلیو ایچ او اور دوسرے ادارون سے ملنے والے فنڈ بھی کرپشن کی نظر ہورہے ہیں مظاہرین نے مطقلبات کے ھق مین اور ڈی ایچ او دکے کے خلاف سخت نعرے بازی بھی کی۔ مظاہرین نے کمسنر ژوب ڈویژن دی سی دکی اور ھکام بالا سے اپیل کی ہے کہ 22 اپریل سے پہلے ہمارے مطالبات حل کئے جائیں انہوں نے کہا کہ 22 اپریل کو سول ہسپتال سے مطالبات کے حق میں ریلی نکالی جائے گی اور مظاہرہ کیا جائیگا انہون نے کہا کہ اگر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو 23 اپریل کو ہونے والے پولیو مہم کا بائیکاٹ کریں گے۔