وکلاء معا شر ے سے ظلم و نا انصا فیو ں کے خا تمے اور مظلو مو ں کوفوری انصا ف کی فراہمی میں نہا یت کلید ی کر دار ادا کر رہے ہیں، محمود خان

مو جو دہ صو با ئی حکو مت نے وکلا ء برادری کی فلا ح و بہبو د اور اُنہیںدیگر تما م ممکن سہو لیا ت فراہم کر نے کیلئے کو شا ں ہے ،صوبائی وزیر کھیل

جمعہ 20 اپریل 2018 20:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) خیبر پختو نخوا کے وزیر کھیل و ثقا فت اور پا کستا ن تحر یک انصا ف ملا کنڈ ریجن کے صدر محمو د خا ن نے کہا ہے کہ وکلاء معا شر ے سے ظلم و نا انصا فیو ں کے خا تمے اور مظلو مو ں کوفوری انصا ف کی فراہمی میں نہا یت کلید ی کر دار ادا کر رہے ہیں اسلئے مو جو دہ صو با ئی حکو مت نے وکلا ء برادری کی فلا ح و بہبو د اور اُنہیںدیگر تما م ممکن سہو لیا ت فراہم کر نے کیلئے کو شا ں ہے تا کہ وہ پو ری دل جمعی کے ساتھ اپنا کر دار ادا کر سکیں۔

اُنہو ں نے مز ید کہا کہ وکلا ء برادری کر پشن سے پا ک ایک نئے اورخو شحا ل پا کستان کے قیا م کے لئے پا کستا ن تحر یک انصا ف کا ساتھ دیں۔ ان خیا لا ت کا اظہا ر اُنہو ں نے جمعہ کے روز مٹہ سوات با ر ایسو سی ایشن کے نو منتخب کا بینہ کی حلف برداری کے مو قع پر منعقدہ تقر یب سے بحیثیت مہما ن خصو صی خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔

(جاری ہے)

محمو د خان نے کہا کہ عد ل و انصا ف کے بغیر کو ئی معا شرہ اور ملک تر قی نہیں کر سکتا اس لئے ہم ایسا نیا پا کستا ن چا ہتے ہیں جہا ں کسی کی حق تلفی نہ ہو، آئین و قا نو ن کی با لا دستی ہو اور عوام کو سستا اور فو ری انصا ف مہیا ہو تب ملک تر قی کی راہ پر گا مزن ہو گا۔

اس مو قع پرصو با ئی وزیر نے اپنے حلقہ نیا بت میں تر قیا تی کا مو ں کا حوالہ دیتے ہو ئے کہا کہ تحصیل مٹہ میں گو ر نمنٹ گر لز ڈگر ی کا لج اور ریسکیو 1122 کاقیا م عمل میں لا یا گیا ہر اور اسی طر ح سات کروڑ روپے کی خطیر رقم سے سپو رٹس کمپلیکس بھی منظو ر ہو چکی ہے جس پر جلد از جلد تعمیراتی کا م شرو ع کیا جا ئیگا۔ اُنہو ں نے کہا کہ سیا حت کے حوالے سے تحصیل مٹہ میں کثیر پر ٖفضا سیا حتی مقا ما ت ہیں اوران مقا ما ت تک سیا حو ں کی رسا ئی کیلئے مو جو دہ صو با ئی حکو مت نے اربو ں روپے کی لا گت سے گبین جبہ سخرہ روڈ، سلا تن روڈ اور جا روگو ابشا ر تک روڈ پر تعمیراتی کا م تیزی سے شروع کیا ہے جو تکمیل کے اخر ی مراحل میں ہے۔

علا وہ ازیں 4 ارب روپے کی لا گت سے کا نجو فلا ئی اوور پر بھی عنقر یب تعمیرا تی کا م کا اغا ز کیا جا ئیگا۔ ان منصو بو ں سے نہ صر ف سیا حت کو فروغ ملے گا بلکہ علا قے میں تر قی اور خو شحا لی کا انقلا ب بر پا ہو نے کے سا تھ ساتھ علا قے کے لو گو ں کی تقد یر بھی بد ل جا ئی گی۔ اُنہو ں نے سپا س نا مے میں پیش کی گئی مطا لبا ت کا ذکر کر تے ہو ئے کہا کہ 29 کروڑ روپے کی لا گت سے جو ڈیشنل کمپلیکس کی تعمیر پر جلد کا م شروع کیا جا ئیگا۔ قبل ازیںصو با ئی وزیر محمو د خا ن نے مٹہ با ر ایسو سی ایشن کے نو منتخب کا بینہ سے حلف لیا۔

متعلقہ عنوان :