ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوتے ہی ڈیموں میں پانی کی صورتحال بہتر ہوگئی

بارشوں سے بجلی بحران پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ حریف کی فصل کیلئے بھی پانی کی مقدار بہتر ہوگئی ، بارشوں سے گندم کی فصل کو خاطر خواہ نقصان پہنچنے کا خدشہ بھی موجود

جمعہ 20 اپریل 2018 20:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ شرع ہوتے ہیں ڈیموں میں پانی کی صورتحال بھی بہتر ہوگئی ہے جس سے ملک میں بجلی بحران پر قابو پانے کیساتھ ساتھ خریف کی فصل کیلئے بھی پانی کی صورتحال بہتر ہوگئی ہے لیکن حالیہ بارشوں سے گندم کی فصل کو خاطر کواہ نقسان پہنچے گا کیونکہ گندم کی فصل تقریبا تیار ہوچکی ہے حکام کے مطابق گزشتہ ماہ ملک کے بیشتر ڈیموں میں پانی ڈیڈ لیول پرپہنچ گیا تھا جس کی وجہ سے ہائیڈرو پاور منصوبے بھی بری طرح متاثر ہوئے تھے اور ملک میں لوڈ شیڈنگ میں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا لیکن اب صورتحال کافی بہتر ہے اور ڈیموں میں پانی بھرنا شروع ہو گیا جس کا حالیہ فصلوں پر مثبت اثر پڑیگا واپڈاکے مطابق تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں آج پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی دریائے سندھ پر تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد31400 کیوسک اور اخرج 30000 کیوسک، کابل(نونوشہرہ کے مقام پر): آمد39500 کیوسک اور اخراج39500 کیوسک، جہلم: (منگلاکے مقام پر)آمد32200کیوسک اور اخراج25000 کیوسک، چناب (مرالہ کے مقام پر): آمد 13400کیوسک اور اخراج7400کیوسک جناح بیراج پر پانی کیآمد57500 کیوسک اور اخراج 54500کیوسک،چشمہ: آمد57800کیوسک اوراخراج 42000کیوسک، تونسہ: آمد32400کیوسک اور اخراج28400 کیوسک، پنجند: آمد2400کیوسک، اور اخراج Nilکیوسک،گدو: آمد26400 کیوسک اور اخراج 26400 کیوسک، سکھر: آمد21200 کیوسک اور اخراج5900 کوٹری:آمد3400 کیوسک اور اخراج Nil تربیلا پر پانی کے ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1396.18 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ0.106 ملین ایکڑ فٹ منگلا پرپانی کے ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1090.40فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.220 ملین ایکڑ فٹ اور چشمہ پر پانی کے ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 640.40 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح649فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.030 ملین ایکڑ فٹ رہا �

(جاری ہے)

عباس شاہد