Live Updates

رمضان المبارک ،یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی صارفین کو 1ارب 73کروڑ کی سبسڈی دینے کیلئے تیاریاں

20کلو آٹے کے تھیلے پر 80روپے ،چینی پر 5روپے ،گھی پر 10روپے اور تیل پر 10روپے کی سبسڈی دی جائے گی دال چنا اور بیسن پر 20روپے فی کلو جبکہ کھجور پر 30روپے فی کلو کی رعایت دی جائے گی ،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت وپیداوار کے اجلاس میں ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی بریفنگ کمیٹی کا یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل نہ کئے جانے پر برہمی کا اظہا ر،معاملے کیلئے کمیٹی تشکیل

جمعہ 20 اپریل 2018 20:26

رمضان المبارک ،یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی صارفین کو 1ارب 73کروڑ کی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے رمضان المبارک میں صارفین کو 1ارب 73کروڑ روپے کی سبسڈی دینے کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں ،20کلو آٹے کے تھیلے پر 80روپے ،چینی پر 5روپے ،گھی پر 10روپے اور تیل پر 10روپے کی سبسڈی دی جائے گی ،دال چنا اور بیسن پر 20روپے فی کلو جبکہ کھجور پر 30روپے فی کلو کی رعایت دی جائے گی ۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت وپیداوار کے اجلاس میں ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی بریفنگ پر کمیٹی نے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل نہ کئے جانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

(جاری ہے)

قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیرمین اسد عمر کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا اجلاس میں پاکستان سٹیل ملز کو گیس بندش اور ملازمین کے پراویڈنٹ فنڈزخرچ کرنے کے علاوہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن میں ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل نہ کئے جانے کے معاملات کا جائزہ لیا گیا اس موقع پر کمیٹی کو پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کے پرویڈینٹ فنڈز اور گیس بندش کے معاملے پر نیب حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ 15مئی تک پاکستان اسٹیل ملز م کے معاملے پرانکوائری مکمل کر لی جائے گی انہوںنے بتایاکہ انکوائری کیلئے قائمہ کمیٹی نے تین ماہ کا وقت دیا تھا اور انکوائری کے سلسلے میںہر ہفتے اجلاس ہو رہا ہے اور تمام معاملات مثبت سمت آگے بڑھ رہے ہیںکمیٹی نے نیب رپورٹ پر اجلاس مئی کیوسط میں بلانے کی ہدایت کر دی کمیٹی کو رمضان ریلیف پیکج 2018 پر یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ رمضان المبارک میں 1 ارب 73کروڑ روپے کی سبسڈی دی جائے گی جس کے تحت آٹے پر چار روپے فی کلو ،چینی پر پانچ روپے فی کلو سبسڈی دی جائے گی حکام نے بتایاکہ رمضان کے دوران گھی پر 15 روپے فی کلو جبکہ کوکنگ آئل پر 10 روپی فی کلو سبسڈی دی جائے گی اسی طرح دال چنا 20 روپے فی کلو جبکہ دال مونگ پندرہ روپے فی کلو بیسن پر 20 روپے فی کلو جبکہ چنا پر 25 روپے فی کلو سبسڈی دی جائے گی حکام نے بتایاکہ چاول پر پندرہ روپے فی کلو کھجور 30روپے فی کلو سستی فروحت کی جائیں گی اس موقع پر کارپوریشن کے حکام نے بتایاکہ حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی کم کر دی ہے جس پر کمیٹی کے چیرمین نے کہاکہ حکومت نے غریب اور عام لوگوں کی سبسڈی ختم کر دی ہے اور شوگر ملز کے غریب مالکان کو چینی برآمد کرنے پر دوبار سبسڈی دی ہے اجلاس میں کارپوریشن کے ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کمیٹی کے اراکین نے کہاکہ کارپوریشن ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل نہ کرکے غیر قانونی کام کر رہی ہے اس موقع پر کمیٹی کے چیرمین نے کہاکہ سپریم کورٹ کے ہدایات کے مطابق اگر دیلی ویجز ملازمین 90روز سے زیادہ ملازم ہے تو اس کو ریگولر کیا جانا چاہیے جس پر ایم ڈی کارپوریشن نے کہاکہ ہمارے ادارے میں کوئی مستقل ملازم نہیں ہوتا ہے اورجب سٹورز خسارے میں جا رہے ہوں تو ملازمین کی تعداد کم کر سکتے ہیں انہوں نے کہاکہ ہماری حالت ایسی ہے کہ لوگوں کا سامان فروحت کر کے ملازمین کو تنخوائیں دے رہے ہیں اگر تمام ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کیا جائے تو اس پر 6ارب روپے کا خرچہ آئے گا جبکہ اس وقت کارپوریشن مختلف کمپنیوں کی ساڑے 5کروڑ روپے کی مقروض ہے انہوں نے کہاکہ کارپوریشن کے ڈیلی ویجز ملازمین کا معاملہ وزرات قانون کو بھجوانے کافیصلہ کیا گیا ہے اس موقع پر کمیٹی کے چیرمین نے کہاکہ پاکستان اس وقت ایلیٹ کلچر میں پھنسا ہوا ہے عام لوگوں کی جیبوں سے پیسہ نکالا جاتا ہے اوراسی پیسے کو لوٹ کر ملک سے باہر لے جاتا ہے انہوں نے کہاکہ کرپشن اور بلیک منی کے سرغنہ صرف دو فی صد ٹیکس ادا کر آزاد کئے جا رہے ہیںکمیٹی کے ڈیلی ویجز ملازمین سے متعلق خصوصی کمیٹی بنانے کی سفارش کی ہے ۔

۔۔۔اعجاز خان
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات