راولاکوٹ ‘برستی بارش کے باوجود جمعہ کو دوسرے روز بھی کمشنر آفس کا گھیرائوجاری ‘رات بھر شدید بارش میں بھی دھرنا جاری رہا

جمعہ 20 اپریل 2018 21:13

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اپریل2018ء) راولاکوٹ میں برستی بارش کے باوجود جمعہ کے دن دوسرے روز بھی کمشنر آفس کا گھیرائوجاری رات بھر شدید بارش میں بھی دھرنا جاری رہا ڈپٹی کمشنر راجہ طاہر ممتاز عوام کے ڈر کی وجہ سے دوسرے دن بھی دفتر نہیں آئے سرکاری مقدمات کی پیشیاں نہ ہو سکیں سائلین خوار سرکاری رہائش گاہ بیٹھ کر دوست صحافیوں سے معلومات لیتے رہے آزاد کشمیر حکومت نے سیز فائر لائن کی طرف پر امن مارچ پر فائرنگ کروانے والے ڈپٹی کمشنر پونچھ راجہ طاہر ممتاز اور ایس ایس پی یاسین بیگ کو معطل کرنے سے انکار کر دیا ۔

ڈپٹی کمشنر کو ترقی دے دی گئی۔حالات کشیدہ ، راولاکوٹ میں قائم جسٹس فار نعیم بٹ کمیٹی کی طرف سے دی گئی ڈیڈ لائن بدھ کے روز ختم ہو گئی تھی کل جمعرات کو کمشنر آفس کا گھیراو کیا گیا انتظامیہ اور ایکشن کمیٹی میں مذاکرات ناکام ۔

(جاری ہے)

تین ہفتے قبل سیز فائر لائن پر دو ملکوں کی گولہ باری اور فائرنگ کے خلاف پر امن مارچ جس میں پولیس فائرنگ سے جے کے ایل ایف راولاکوٹ کا کارکن شہید ہو گیا تھا نعیم بٹ کے ورثاء اور لبریشن فرنٹ انجمن تاجران نیشنل عوامی پارٹی ،این ایس ایف جماعت اسلامی ، مسلم لیگ ن اور دیگر مکاتب فکر نے اس قتل کا زمہ دار ڈپٹی کمشنر پونچھ اور ایس ایس پی کو قرارد یا تھا اور مطالبہ کیا تھا کہ ان دونوں کومعطل کر کہ جوڈیشل انکوائری کی جائے جوڈیشل انکوائری کا آغاز تو ہوا لیکن دونوں آفیسران کو معطل نہیں کیا گیا الٹا ڈپٹی کمشنر کو ترقی دی گئی چند روز قبل بھی احتجاجی مظاہرہ کر کہ اٹھارہ اپریل کی ڈیڈ لائن دی گئی جس پر عمل نہ ہوا کمشنر پونچھ عبدالحمید مغل اور ایکشن کمیٹی کے مذاکرات گزشتہ روز اس وقت ناکام ہو گئے جب کمشنر نے دونوں آفیسران کی معطلی کا مطالبہ ماننے معذوری کا اظہار کر دیا جس کے بعد حالات ایک بار پھر سنگین ہو گئے آج جمعہ کو راولاکوٹ جسٹس فار نعیم بٹ کمیٹی کی اپیل پر دوسرے دن پھر احتجاج ہوا جس کی قیادت جے کے ایل ایف کی سپریم کونسل کے ممبر جاوید حنیف ، راولاکوٹ انجمن تاجران کے صدر عبد النعیم ، نیشنل عوامی پارٹی کے صدر لیاقت حیات مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری خواجہ عمران اشرف ،جماعت اسلامی کے مقامی امیر عبدالقیوم افسر ،کر رہے تھے اور تمام مکاتب فکر نے کمشنر پونچھ کے دفتر کا گھیراو کیا جو آخری اطلاع کے مطابق جاری ہے بڑی تعداد میں پولیس منگوا لی گئی تھی انتظامیہ نے سختی سے احتجاج کو روکنے کا فیصلہ کیا تھادوسری طرف جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے ضلعی صدر ابراہیم خان مرکزی رہنماء عبدالقدیر خان ،ایڈووکیٹ انور اقبال ، نیپ کے سنئیر نائب صدر اظہر کاشر ،راولاکوٹ ،انجمن تاجران کے سنئیر نائب صدر عمر نزیر کشمیری نے اخبارات کو جاری بیان میں کہا کہ ہم کسی صورت ان آفیسران کو یہاں اب مزید برداشت نہیں کریں گے ان آفیسران کی موجودگی میں ہونے والی انکوائری میں بھی جانبداری برتی گئی چند روز بعد رپورٹ سامنے آنے ہم جائزہ لے کر فیصلہ کن اقدام اٹھائیں گے جے کے ایل ایف نے کہا کہ راجہ فاروق حیدر سے اتنا گوارہ نہ ہو سکا کہ ایک معصوم شہید کے گھر آکر تعزیت تک کر سکیں اور سرکاری خزانے سے لاکھوں روپے لیکر لاو لشکر سمیت مودی کے خلاف احتجاج کا بہانہ بنا کر یورپ چلے گئے مودی کے خلا ف مقبوضہ کشمیر میں یاسین ملک مزاحمت بنا ہو ا ہے اور دنیا بھر میں لبریشن فرنٹ مودی اور بھارتی سرکار کو بے نقاب کر رہی ہے فاروق حیدر اپنی حکومت بچانے یہ ناٹک رچا رہے ہیں لیکن اب انھیں شکست اور اقتدار سے رخصتی سے کوئی نہیں بچا سکتا کیونکہ وہ انصاف کرنے کی بجائے قاتل ڈپٹی کمشنر اور ایس پی کو تحفظ دے رہے ہیں ۔