ہم قرآن فہمی کو بھول گئے ہیں ‘پیارے نبی ؐ کی بتائی ہو ئی باتوں کو ہم نے پس پشت ڈال دیا ہے‘بقول اقبال ہم خوار ہوئے تارک قرآن ہو کر،اقوام عالم میں مسلمانوں کا ڈھنکاصر ف اسی لئے بجتا رہا ہے

کہ اللہ اور اللہ کے رسول ؐ سے محبت کرتے تھے معروف مذہبی سکالر پیرزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی کی بات چیت

جمعہ 20 اپریل 2018 21:13

ہم قرآن فہمی کو بھول گئے ہیں ‘پیارے نبی ؐ کی بتائی ہو ئی باتوں کو ہم ..
کو ٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اپریل2018ء) معروف مذہبی سکالر عالمی مبلغ اسلام ترجمان حقیقت پیرطریقت صاحبزادہ پیرزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی نے کہا ہے کہ ہم قرآن فہمی کو بھول گے ہیں ۔پیارے نبی ؐ کی بتائی ہو ئی باتوں کو ہم نے پس پشت ڈال دیا ہے۔بقول اقبال ہم خوار ہوئے تارک قرآن ہو کر،اقوام عالم میں مسلمانوں کا ڈھنکا صر ف اسی لئے بجتا رہا ہے کہ اللہ اور اللہ کے رسول ؐ سے محبت کرتے تھے ۔

حضورؐ کے بتائے ہوئے راستے کو مشعل راہ بناتے تھے ۔اصلاح امت کانفرنس کو ٹلی میں خطاب۔عظیم الشان اصلا ح امت کانفرنس میں عوام کی بڑی تعداد میں شرکت۔مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات کانفرنس میں شریک ہو ئیں ۔ثاقب رضا مصطفائی نے کہا کہ ہم فروعی اختلافات میں پھنس کر حقیقی اور اصلی راہ کو بھولتے جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ہمیں اتحاد و اتفاق کا راستہ اپنانا ہو گا۔

ہمیں فرقہ پرستی کو چھوڑ کر ایک امت بنناہو گا۔فرقوں سے نکل کر ہمیں امت بن کر اور ایک ہو کر آگے نکلنا ہو گا۔آج ہمیں حسد ،بغض ،عناد اور لالچ نے تباہ کر دیا ہے۔ہمیں جہاں اللہ اللہ کر کے وقت گزارنا چاہیے وہاں ہم نے دنیا دنیا کی رٹ لگا کر اصل راستے کو ہی چھوڑ دیا ہے۔جو درس ہمیں زندگی گزارنے کے لئے ہمارے پیارے نبی ؐ نے بتا یا اس کو ہم نے چھوڑ دیا۔

ایسی کانفرنسز اور ایسی محافل سے دلوں کو سکون ملتا ہے۔اچھی راہیں ملتی ہیں ۔اللہ اور اللہ کے رسول ؐ کی محبت ملتی ہے۔اتحاد و اتفاق کی دولت ملتی ہے۔اس موقع پر منتظمین کانفرنس معروف فوٹوجرنلسٹ وصحافی منظر بشیر،تاجر حسیب صادق اور دیگر نے پروگرام کے اختتام پر انتظامیہ کو ٹلی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے کانفرنس کے انعقاد میں بھر پور کردار ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :