حکومت کام کرنے والوں کو با عزت ماحول فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے‘ ہر کسی کوا متیاز سے پاک ماحول میں کام کرنے کا حق حاصل ہے‘

محتسب برائے انسداد ہراسیتکشمالہ طارق کی بات چیت ایف پی سی سی آئی اورمحتسب برائے انسداد ہراسیت کا آگہی پھیلانے، مل کر کام کا فیصلہ

جمعہ 20 اپریل 2018 21:27

حکومت کام کرنے والوں کو با عزت ماحول فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے‘ ہر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اپریل2018ء) وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کشمالہ طارق نے کہا ہے کہ حکومت سرکاری اور نجی اداروں میں کام کرنے والوں کو با عزت اور با وقار ماحول فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔کسی کو بھی ملازمین یا ساتھ کام کرنے والوں کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ہر کسی کو صاف ستھرے اور ہرقسم کے ظلم اور امتیاز سے پاک ماحول میں عزت نفس کے ساتھ کام کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔

وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کشمالہ طارق نے یہ بات ایف پی سی سی آئی کے قائم مقام صدر سید مظہر علی ناصر سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر اسلام آباد چیمبر کے صدر عامر وحید، ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر ملک زبیر، وفاقی چیمبر کے چئیرمین کو آردینیشن ملک سہیل اور دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

کشمالہ طارق نے کہا کہ منفی رویہ نہ صرف افراد کیلئے تباہ کن ہے بلکہ اس سے اداروں کو بھی نقصان ہوتا ہے کیونکہ ملازمین اپنے آپ کو غیر محفوظ اور زیادتی کا شکار سمجھتے ہیں جس سے انکی حوصلہ شکنی ہوتی ہے اور کارکردگی بری طرح متاثر ہوتی ہے۔

اس موقع پر کشمالہ طارق اور سید مظہر علی ناصر نے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کرنے پر اتفاق کیا جس کے تحت کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں سیمینار کروائے جائیں گے جبکہ ایف پی سی سی آئی تمام چیمبروں اور کاروباری تنظیموں میں آگہی پھیلائے گااور کاروباری برادری اس ادارے سے ہر ممکن تعاون کرے گی۔ اسکے علاوہ ایف پی سی سی آئی کا ہراساں کرنے کے بارے میں جو بھی شکایت ملے گی اس پر وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کا ادارہ فوری کاروائی کرے گا۔ اس موقع پر ملک سہیل حسین نے کہا کہ متعدد نجی اور سرکاری اداروں میں ملازمین کو ہراساں کرنے کے واقعات ہو رہے ہیں مگر انھیں رپورٹ نہیں کیا جا رہا ہے۔ تمام اداروں کو اپنے ملازمین میں منفی رویہ کے خاتمہ کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :