جن قوموں نے ترقی کے منازل تہہ کیں ہیں ‘انہوں نے تعلیم کو ترجحی نمبر ایک پر رکھا دنیا کی کوئی قوم ملک معاشرہ تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا ‘آزاد کشمیر میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے مختصر بجٹ کے باوجود بڑی کامیابی حاصل کی ہے

سابق وزیر حکومت ومسلم کانفرنس کی پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین راجہ محمد یٰسین خان کی بات چیت

جمعہ 20 اپریل 2018 20:41

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اپریل2018ء) سابق وزیر حکومت ومسلم کانفرنس کی پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین راجہ محمد یٰسین خان نے کہا ہے کہ جن قوموں نے ترقی کے منازل تہہ کیں ہیں انہوں نے تعلیم کو ترجحی نمبر ایک پر رکھا دنیا کی کوئی قوم ملک معاشرہ تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا آزاد کشمیر میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے مختصر بجٹ کے باوجود بڑی کامیابی حاصل کی اس ادارے چنار آئیڈیل اکیڈمی نے ضلعی ایلیمنٹری بورڈ میں پانچویں اور آٹھویں کلاس میں پہلی پوزیشنیں حاصل کر کے ضلع باغ اور ہمارے علاقہ کا نام فخر سے بلند کیا ہے جس پر میں ایم ڈی ساجد سلیم اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ قوموں کی ترقی کا رازتعلیم میں مضمر ہے کوئی بھی قوم تعلیم کے بغیر ترقی کے منازل تہہ نہیں کر سکتی جن قوموں نے تعلیم سے اپنے آپ کو مزین کیا ترقی کی اوج ثریا پر ہیں تعلیم کا بنیادی مقصد انسان کے رویوں میں مثبت تبدیلی لانا ہے جس سے وہ معاشرے کا باشعور اور باکردار انسان بن کر معاشرے کے اندر مثبت تبدیلی لا سکتا ہے تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ میں بہترین تربیت کا ہونا ضروری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوٹیڑہ مست خان دائرہ جگلڑی میں چنار آئیڈیل اکیڈمی میں سالانہ تقسیم انعامات وضلعی ایلیمنٹری بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی بچیوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کی صدارت اپسکا کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد خالد کھوکھر نے کی جبکہ تقریب سے چنار آئیڈیل اکیڈمی کے ایم ڈی ساجد سلیم خان،سردار نعیم اکرم،افتخار آزاد،راجہ سرفراز احمد، پرنسپل میڈم موفزیہ،میڈم سمیہ،مخیر عارف،احسن جاوید،روفیہ اعجاز،علیشباء ،اسماء،طوبیٰ سعید،عبداللہ مشتاق اور دیگر نے خطاب کیا تقریب میں بچوں نے مزاحیہ خاکے، تقریری مقابلہ ،قوالی،ٹیبلو،پیش کیے راجہ محمد یٰسین نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ایک سرکاری ٹیچر کی تنخواہ سے پرائیویٹ پورا ادارہ چل رہا ہے معلم کو ملازم نہیں قوم کا رھبر بن کر رہنا ہو گا سرکاری تعلیمی اداروں کا نظام خراب ہوتا جا رہا ہے جس میں ہمارے معاشرے کا قصور ہے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی بڑی خدمات ہیں جس کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس ادارے چنار آئیڈیل اکیڈمی نے اپنے مختصر عرصہ میں تعلیم کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کا عملی مظاہرہ کر کے نمایاں مقام حاصل کیا ہے اس ادارے کی دو طالبات نے ضلعی ایلیمنٹری بورڈ میں جماعت پنجم اور جماعت ہشتم میں پہلی پوزیشن حاصل کی اس کے ساتھ آٹھویں پوزیشن بھی حاصل کی ہے جو اس ادارے کے ایم ڈی پرنسپل اور سٹاف کے لیے بہت بڑے اعزاز کی بات ہیاس ادارے میں طلبا وطالبات کی صیحح معنوں میں کردار سازی ہو رہی ہے جس سے طلباء وطالبات کی مخفی صلاحیتیں نکھر کر سامنے آرہی ہیں یقینا طلباء کی تربیت میں اساتذہ کا کلیدی کردار ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ مسلمان اسلامی تہذیب پر چل کر ہی دنیا وآخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں پرائیویٹ سیکٹر محدود وسائل کے باوجود تعلیم وتدریس میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے حکومت کو پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ تعاون کرنا چائیے پرائیویٹ سیکٹر کو حکومت کی سرپرستی اور مسائل کے حل کے لیے اقدامات کرنے چائیے تاکہ اس سیکٹر کی حوصلہ افزائی ہو اور یہ بہتر انداز سے نونہال قوم کو باوقاراور مفید انسان بنا کر ہی ہم ملک وقوم کی تقدیر کو بدلنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کر سکیںگے۔

متعلقہ عنوان :