ریسکیو 1122کی شاندار کارکردگی ‘ خود کشی کرنیوالی 14سالہ لائبہ مشتاق کو زندہ بچا لیا گیا

ریسکیو کااہلکار گاڑی سے بھی پہلے پہنچ گیا ‘ زندہ دل جوان راجہ زبیر نے تیز دریا کے بھائو کے باوجود بغیر لائف جیکٹ کے چھلانگ لگا کرلائبہ مشتاق ولد محمد مشتاق ساکنہ موہری گوجرہ کو نکال لیا

جمعہ 20 اپریل 2018 20:41

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اپریل2018ء) ریسکیو 1122کی شاندار کارکردگی ، خود کشی کرنیوالی 14سالہ لائبہ مشتاق کو زندہ بچا لیا گیا ‘ ریسکیو کااہلکار گاڑی سے بھی پہلے پہنچ گیا ‘ زندہ دل جوان راجہ زبیر نے تیز دریا کے بھائو کے باوجود بغیر لائف جیکٹ کے چھلانگ لگا کرلائبہ مشتاق ولد محمد مشتاق ساکنہ موہری گوجرہ کو نکال لیا ‘ شہریوں کی جانب سے راجہ زبیر کو خراج تحسین ‘ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نلوچھی کی رہائشی نے گھر یلو ناچاقی کی بنا ء پر دریا میں چھلانگ لگا دی ۔

جس کو شہریوں نے دریا میں کودتے ہوئے دیکھ کر ریسکیو 1122کو اطلاع دی ۔ ریسکیو کے اہلکار راجہ زبیر نے اطلاع ملتے ہی بغیر گاڑی دوڑ لگا دی اور سب سے پہلے موقع پر پہنچ کر بغیر لائف جیکٹ کے دریا میں چھلانگ کر خاتون کو بچا لیا ‘ 1122کی گاڑی پہنچنے سے پہلے ہی راجہ زبیر نے دریا کی بے رحم موجوں سے خاتون کو نکال لیا تھا۔

(جاری ہے)

شہریوں نے راجہ زبیر کے اس عمل کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا اور مطالبہ کیا کہ ایسے بہادر ، نڈر نوجوان کو نہ صرف اعزاز سے نوازا جائے بلکہ 1122میں مستقل تعیناتی کے احکامات بھی صادر فرمائے جائیں تاکہ راجہ زبیر کا حوصلہ عوامی ، فلاحی کاموں کیلئے مزید بلند ہوسکے ۔

اس سے پہلے بھی راجہ زبیر نے اپنی جان پر کھیل کر دارلحکومت کے شہریوں کے لئے لازوال قربانیاں دیں۔

متعلقہ عنوان :