بلدیہ مظفرآباد کی غفلت ٹاہلی منڈی مارکیٹ نالہ بند ہونے کی وجہ سے تالاب کی شکل اختیار کر گئی‘تاجر سراپا احتجاج

جمعہ 20 اپریل 2018 21:28

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اپریل2018ء) بلدیہ مظفرآباد کی غفلت ٹاہلی منڈی مارکیٹ نالہ بند ہونے کی وجہ سے تالاب کی شکل اختیار کر گئی ۔تاجر سراپا احتجاج ،نالے بند ہونے کی وجہ سے پوری مارکیٹ تباہ و برباد ہو کررہے گئی گزشتہ بارشوں کی وجہ سے ٹالی منڈی مظفرآباد شہر کی سب سے بڑی مارکیٹ میںکرڑوں کا نقصان ہوا آج کی بارش نے رہی سہی کسر بھی نکال دی تاجروں نے جمعرات کے روز ٹاہلی منڈی مارکیٹ اور سبزی منڈی کو بند کر کے احتجاج کی کال دے دی۔

سیکرٹری جنرل انجمن تاجران ٹاہلی منڈی راجہ سعید احمد خان نے بتایا کہ بلدیہ احکام کو بار بار درخواستیں دی مگر ٹاہلی منڈی میں موجود نالوں کی صفائی نہ ہو سکی جس کی وجہ سے حالیہ بارشوں میں ہمارا کرڑوں کا نقصان ہو گیا ہے جس کی زمہ دار بلدیہ اعظمیٰ ہے انہوں نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کو دو سے تین مرتبہ مارکیٹ کا دورہ بھی کروایا ہر مرتبہ یقین دہانی بھی کروانے کے بعد ہمیں مایوس کیا گیا اور بلدیہ کی غفلت کی وجہ سے ہمارا کرڑوں کا نقصان ہوا ہے انہوں نے کہا کہ ہم 25اپریل بروز بدھ تک کا بلدیہ کو ٹائم دیتے ہیں اگر نالوں کی صفائی نہ کی گئی تو 26اپریل بروز جمعرات کو سبزی منڈی اور ٹاہلی منڈی مارکیٹ کو بند کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کریں گے اس حوالے سے دیگر تاجر تنظیموں سے مشاورت جاری ہے،اس موقع پر انکے ہمراہ۔

(جاری ہے)

انجمن تاجران ٹاہلی منڈی کے رہنماسردار ادریس مغل،سید طالب ہمدانی، خواجہ شوکت،چوہدری عبدالرزاق،نعمان قریشی،چوہدری نزیر،قاسم مغل،فاروق مغل،رفاقت اعوان،آصف مغل،میاں وقار،کامران کاظمی،حاجی عبدالقیوم،سجاد کیانی،ڈاکٹر بابر خوانزادہ انہوں نے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹاہلی منڈی مارکیٹ میں جو نقصان ہوا ہے اس کا از خود نوٹس لیں۔